• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

کتنااثردار ہوگا راہل کا ’نسخہ کیمیا‘ ؟

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 31, 2023
0 0
A A
کتنااثردار ہوگا راہل کا ’نسخہ کیمیا‘ ؟
Share on FacebookShare on Twitter

راہل گاندھی کی قیادت میں اتوار کو کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا کشمیر کے لال چوک میںترنگا لہرا کر پورے جوش و خروش کے ساتھ اختتام کر دیا گیا ۔در اصل اس یاترا کا مقصد ملک میں نفرت کی جڑوں کو کمزور کرنا اور اتحاد کو فروغ دینا تھا۔راہل گاندھی نے اپنے جادو سے اس طلسم کو توڑنے کی قسم کھائی تھی جو ملک کے بھائی چارہ اور سالمیت کو نقصان پہنچا رہی تھی ۔اس دیوار کو گرانے کی کوشش کی تھی جس کو اپنی سیاست چمکانے اور اقتدار حاصل کرنے کی غرض سے کھڑا کر دیا جاتا ہے اور دو فرقوں میں اس کی بنیاد کو او ر زیادہ مضبوط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ر ہل گاندھی کی قیادت میں ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا سفر کر کے یاترا جب کشمیر پہنچی تو کانگریس لیڈرنے اسے اپنے لئے ایک کامیاب سفر اور کوشش قرار دیا اور امید کی کہ ان کی یہ محنت ایک دن ضرور اپنا رنگ دکھائے گی اور ملک کی تصویر کو بدلے گی۔کشمیر میں انہوںنے صحافیوں کے چند ایک سوالوں کے جواب میں بھی یہی بات کہی کہ وہ ملک کو محبت کے دھاگے میں پرونے نکلے تھے ،لوگوں کے نفرت سے چاک گریباں کو سینے نکلے تھے اور اس میلے داغ کو دھونے نکلے تھے جس کو آج تک کسی نے نہیں دور کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ اپنے طویل سفر کے دوران انہیں بہت کچھ تجربات ہوئے ،دیکھا اور سیکھا بھی ۔ الغرض ،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی محنت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔اب سوال یہ کھڑا ہو رہا ہے کہ راہل کی اس قربانی کا کیا واقعی کوئی پھل ملے گا اور ملک میں نفر ت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔اورکیا ملک میں لوگوں کے درمیان عصبیت اور تنگ ذہنی دور ہوپائے گی ۔سوال یہ بھی پیدا ہو رہا ہے کہ کیا نفرت کی دکان کھولے ہوئے جو لوگ بیٹھے ہیں وہ راہل کی ایک پکار سے اپنا کاروبار بند کردیںگے ،جن پران کی سیاسی زندگی کا دارومدار ہے ۔ اقتدار کی بھوک کی آگ سے جھلسے ہوئے سیاسی گدھ اپنی روش سے باز آجائیں اور ملک کو محبت کی قندیلوں سے روشن کرنے پر رضامند ہوجائیں گے ۔ایسا راہل کیسے سوچ رہے ہیں ،کیونکہ ان کا تو سارا ’کاروبار‘ ہی نفرت اور لاشوں کی سیاست کے ڈھیر پر چلتا ہے ،انکی دکان تو تقسیم ،بنٹوارہ اور منافرت کا افیون چٹا کر ہی چلتی ہے ،وہ لوگ آخر کیسے اپنا کاروبار بند کر کے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارنے پر آمادہ ہوجائیں گے ۔اس لئے راہل کی بھارت جوڑو یاترا کے طویل سفر کو ملک کی محبت میں آنسوبہانے والے گرچہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس سے مرض کا علاج ہو جائیگا ،ان کی بھول اور غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ در اصل وہ سب اتنی آسانی سے اپنی عادت سے باز آنے والے نہیں ہیں جنہوںنے آزادی کے بعد سے کئی دہائیاں اس نفرت کی زمین سینچنے میں گزار دی جس نے انہیں تخت وتاج اور سلطنتوں سے نوازنے کا کام کیا ۔ تاریخ شاہدہے کہ کیسے نفرت کے سہارے ایک فرماں روا کو قتل و غارت گیری کے بازار کو گرم رکھنے کا انعام دیا گیا !۔ اس لئے یہ امید کرنا فضول ہے کہ یاترا سے بد قماش اور فرقہ پرستی کے بجاریوں پر کوئی اثر پڑے گا اور وہ اپنی فطرت سے باز آجائیں گے ۔لیکن اس کا یہ مطلب بھی ہرگز نہیں کہ اس سے راہل گاندھی کی محنت پر پانی پھیرانا یا ان کا حوصلہ پست کرنا مقصود ہے ۔راہل نے اصل معنوں میں اندھیرے میں محبت کی مشعل اٹھانے کی جو ہمت کی ہے وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔انہوں نفرت کو محبت اور تحاد سے جوڑنے کی جو کوشش کی ہے وہ بڑے بڑے سیاسی سورمائوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔
اس میں دورائے نہیں کہ راہل کے’ نسخہ کیمیا ‘سے نفرت کے بجاریوں کے منہ پر زور دار طمانچہ لگا ہے اور وہ بوکھلائے ہوئے ہیں اس لئے خدشہ ہے کہ ان کی محنت پر پانی پھیرنے والے اس کا کوئی توڑ ڈھونڈنے میں لگ گئے ہونگے۔الغرض ،ہمت پھر بھی نہیں ہارنا چاہئے ۔کانگریس کی اس محنت کے بعد اب سوال یہی اٹھ رہا ہے کہ اس کے نتائج کیسے بر آمد ہونگے اور ملک کے اتحاد کو کتنی طاقت ملے گی اور راہل کا نسخہ کیمیا کتنا اثر دار ہوگا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    مارچ 2, 2026
    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    مارچ 2, 2026
    ایران پر حملہ اور خود مختار رہنما کا قتل ناقابلِ قبول قرار

    ایران پر حملہ اور خود مختار رہنما کا قتل ناقابلِ قبول قرار

    مارچ 2, 2026
    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج

    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج

    مارچ 2, 2026
    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    مارچ 2, 2026
    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    مارچ 2, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist