ممبئی، شرد پوار کے استعفیٰ کے اعلان پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا- مجھے لگتا ہے کہ شرد پوار کو اپنا فیصلہ لینے کا حق ہے اور پارٹی کارکنوں کو بھی اپنے تاثرات کے اظہار کا حق ہے۔
ویسے شرد پوار کا حتمی فیصلہ آناابھی باقی ہے۔ ہمیں این سی پی کی 5ویں میٹنگ کا انتظار کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے پی ایم نریندر مودی کے بارے میں کہا کہ میں مودی کو کبھی ہرانا نہیں چاہتا۔ میں اس گروہ کے خلاف ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرد پوار کے استعفیٰ سے ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) کے اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک انتخابات میں بجرنگ دل یا دیگر تنظیموں کی وجہ سے پی ایم مودی نے اپنی ریلی میں ’بجرنگ بلی کی جئے‘ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا- میں کرناٹک (بیلگام کا کے مراٹھی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی ووٹ ڈالتے وقت جئے بھوانی ، جئے شیواجی، کی جئے کہیں.. ۔ادھو ٹھاکرے نے اپنی سوانح عمری ’لوک ماجھے سنگتی‘ میں شرد پوار کا تذکرہ کیا اور کہا کہ سب کو خود نوشت لکھنے کا حق ہے۔ دراصل شرد پوار نے اپنی سوانح عمری میں ادھو ٹھاکرے کا ذکر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا، ‘ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلی بننے کے بعد شیوسینا میں بغاوت ہو گی، جس کے بعد شیو سینا اپنی قیادت کھو دے گی۔ ادھو نے بغیر لڑائی کے استعفیٰ دے دیا، جس کی وجہ سے ایم وی اے حکومت گر گئی۔ انہوں نے کہا، ‘بالا صاحب ٹھاکرے سے جس آسانی سے بات ہوا کرتی تھی، ادھو سے بات کرتے ہوئے اس کی کمی محسوس ہوتی ہے ۔
شرد پوار نے ایک بار پھر کہا، ‘اب جو وقت ملے گا اسے دیکھتے ہوئے، میں اب اس کام پر زیادہ توجہ دوں گا۔ میں یہ نہیں بھول سکتا کہ مہاراشٹر اور آپ سب نے پچھلی 6 دہائیوں میں مجھے زبردست حمایت اور پیار دیا ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ مجھے کئی سالوں سے سیاست میں پارٹی کی قیادت کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس عمر میں اب میں اس عہدے پر فائز نہیں رہنا چاہتا۔ میرے خیال میں کسی اور کو آگے آنا چاہیے۔ یہ پارٹی رہنماؤں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ اب پارٹی کا صدر کون ہو گا؟
پوار نے کہا، ‘یہ وقت نئی نسل کی رہنمائی کا ہے جس سمت میں پارٹی جانا چاہتی ہے۔ میں سفارش کر رہا ہوں کہ صدر کے عہدہ کے انتخاب کا فیصلہ کرنے کے لیے این سی پی کے اراکین کی ایک کمیٹی بنائی جائے۔ شرد پوار نے 5 یا 6 مئی کو کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ قابل قبول ہوگا۔
اس سوال کے جواب میں کہ اب پارٹی کا صدر کون ہوگا پوار نے نئے پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے این سی پی لیڈروں کی ایک کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے، جس میں ان کی بیٹی سپریا سولے، ان کے بھتیجے اجیت پوار، پارٹی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل، جینت پاٹل اور چھگن بھجبل شامل ہوں گے۔ یعنی یہ تمام رہنما پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔اس کے علاوہ یہ اطلاع بھی سامنے آئی ہے کہ شرد پوار نے ایک نئی حکمت عملی بنائی ہے، جس کے بارے میں انہوں نے اپنی اہلیہ پرتیبھا پوار، بیٹی سپریا سولے، ان کے شوہر اور داماد سدانند سولے اور بھتیجے اجیت پوار سے بات کی ہے۔ اس کے تحت اگر شرد پوار اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیتے ہیں تو ان کی بیٹی سپریا سولے کو پارٹی کا صدر بنایا جائے گا اور مہاراشٹر میں پارٹی کی ذمہ داری اجیت پوار کو سونپ دی جائے گی۔ اجیت پوار شرد پوار کے بڑے بھائی اننت راؤ پوار کے بیٹے ہیں اور انہوں نے مہا وکاس اگھاڑی حکومت سے پہلے بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں حکومت بنانے کی کوشش کی تھی۔












