بیگ عارف
سرینگر،23؍ مئی،سماج نیوز سروس: جموں کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے میں اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ میں ہونے والی ووٹنگ کیلئے تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر جموں کشمیر پی کے پول نے کہا کہ لوگوں کیلئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا اور سب سے بڑی جمہوریت کے تہوار میں شرکت کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ 25 مئی کو ووٹ ڈالنے کیلئے بڑی تعداد میں باہر آئیں۔ جمہوری عمل میں ووٹروں کی بڑے پیمانے پر شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے اعلان کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے اور آخری مرحلے کیلئے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ پونچھ راجوری پارلیمانی حلقہ کے لیے ووٹنگ 25 مئی کو ہونے والی ہے، اور ووٹنگ کے عمل کو ہموار اور منصفانہ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔سی ای او پی کے پول نے ایک مقامی انگریزی روزنامہ کو بتایا کہ لوگوں کیلئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا اور سب سے بڑی جمہوریت کے تہوار میں شرکت کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ 25 مئی کو ووٹ ڈالنے کے لیے بڑی تعداد میں باہر آئیں۔ جمہوری عمل میں ووٹروں کی بڑے پیمانے پر شرکت کی ضرورت ہے، اور نوجوانوں کو شہری فرض اور شرکت کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے اس مقصد کیلئے سفیر کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ پول نے اس بات پر زور دیا کہ پولنگ سٹیشن ووٹران کے استقبال کیلئے تیار ہیں جن میں کافی سایہ، پینے کے پانی، ریمپ، بیت الخلا اور دیگر بنیادی سہولیات موجود ہیں تاکہ ووٹنگ کے آرام دہ اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔عہدیداروں نے کہا کہ 18 پولنگ اسٹیشنوں کا انتظام مکمل طور پر خواتین اور معذور افراد کے زیر انتظام ہوگا۔اس نئے پارلیمانی حلقے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف اور اپنی پارٹی کے ظفر اقبال منہاس کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔












