کٹیہار بلقیس خاتون : سابق رکن پارلیمنٹ اور الکریم یونیورسٹی کٹیہار کے چانسلر ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کی جانب سے پٹنہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک پُر وقار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیاسی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس بات کی اطلاع آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان ایڈووکیٹ عادل حسن نے ایک پریس بیان جاری کرکے نامہ نگاروں کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اور کشن گنج کے امور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے اختر الایمان، ایم ایل اے غلام سرور، ایم ایل اے مرشد عالم، ایم ایل اے سرفراز عالم، سابق چیئرمین بی پی ایس سی امتیاز کریم، بہار وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ اور شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد سمیت متعدد معزز مہمان شریک ہوئے۔اس کے علاوہ اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان ایڈوکیٹ عادل حسن (شریک میزبان)، انیس الرحمن اور سابق رکن اسمبلی کامران سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی افطار میں شرکت کی۔دعوتِ افطار کے موقع پر رمضان المبارک کی برکتوں، باہمی بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مہمانوں نے اس بابرکت محفل کے انعقاد پر میزبان کا شکریہ ادا کیا اور رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت پر گفتگو ہویء۔












