• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سات اکتوبر کا حملہ روکنے میں اسرائیلی فوج نے ناکامی تسلیم کر لی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 13, 2024
0 0
A A
سات اکتوبر کا حملہ روکنے میں اسرائیلی فوج نے ناکامی تسلیم کر لی
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب، 12جولائی (یواین آئی) سات اکتوبر کا حملہ روکنے میں اسرائیلی فوج نے ناکامی تسلیم کر لی۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے نیتن یاہو کو شامل کر کے ریاستی انکوائری کا مطالبہ کر دیا
اسرائیل کی فوج نے جمعرات کے روزایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ حماس کی طرف سے سات اکتوبر کا حملہ نہ روکا جا سکنا اسرائیلی فوج کی ناکامی تھی۔ یہ بات فوج کی طرف سے اس بارے میں پہلی باضابطہ تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
العربیہ کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کیبوتز بیری کمیونٹی کے تحفظ کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوئی، اس کمیونٹی کے اسرائیلی بری طرح حماس کے حملے کا نشانہ بنے تھے۔
اس حملے میں صرف اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ باقی اسرائیلی ہلاکتیں اس کے علاوہ تھیں۔
تحقیقات میں اس روز یعنی سات اکتوبر کو واقعات کی مختلف کڑیوں کو ملا کر دیکھا گیا ہے۔ اس میں حملے کے رد عمل میں سکیورٹی فورسز کے ریسپانس اور رویے دونوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔
فوج نے مذکورہ بالا کمیونٹی کے تحفظ میں ناکامی کا اعتراف کرنے کے علاوہ اس کمیونٹی کی بہادری کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اسی طرح ‘ریپڈ ریسپانس ٹیم کی بھی تعریف کی گئی ہے۔ جس نے حماس کا حملہ روکنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اس حملے کا جواب دینے کے لیے تیار نہ تھی۔ اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس طرح بڑا حملہ ہو گا اور ایسا منظر نامہ بن جائے گا۔ حتیٰ کہ دوپہر تک اسرائیلی فوج کے پاس کوئی واضح تصویر نہ تھی کہ ہوا کیا ہے۔ متعلقہ کمیونٹی کے جو لوگ مقابلہ کر رہے تھے وہ غیر منظم اور غیر مربوط تھا۔
تاہم تحقیقات میں فوج کی طرف سے گھروں کی طرف گولہ باری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ جہاں جنگجووں نے 15 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ جب گھر پر فائرگ شروع ہوئی تو حملہ آوروں نے خود کو اور یرغمالیوں کو ہلاک کر دینے کا اعلان کر دیا۔ فوج نے یرغمالیوں کو بچانے کے لیے اس جانب طوفانی رفتار سے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔
اسرائیلی فوج موقع پر پہنچی تو ادھر یرغمالی زخمی حالت میں نہیں تھے۔ اور کوئی بھی ٹینکوں کے گولوں سے زخمی نہ ہوا تھا۔ تاہم رپورٹ کے مطاق اس بارے میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ گولہ باری سے گھر کے اندر یرغمالی ہلاک ہوئے یا نہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے جمعرات ہی کے روز ریاستی سطح پر ایک انکوائری کا بھی مطالبہ کر دیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے حملوں کی سنگینی کا اندازہ کیا جا سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہےاس انکوائری میں وزیر دفاع اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی پوچھا جانا چاہیے۔ خیال رہے نیتن یاہو اس طرح کی انکوائری کے مطالبے کو اس سے پہلے رد کر چکے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist