• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے اور تجاویز و قرار داد منظور

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2023
0 0
A A
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے اور تجاویز و قرار داد منظور
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلا س زیر صدارت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند آج بتایخ ۸۱مارچ ۳۲۰۲ءبرورز ہفتہ بمقام اہل حدیث کمپلیکس ، ابوالفضل انکلیو، اوکھلا، نئی دہلی منعقد ہوا جس میں ملک کے بیشتر صوبوں سے آئے ہوئے معزز اراکین عاملہ، صوبائی ذمہ داران اور مدعوئین خصوصی نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر محترم نے حمد وصلاۃ اور خیر مقدمی کلمات کے بعد اپنے جامع ترین تذکیری خطاب میں ایمان باللہ، عقیدہ توحید کی اصلاح، اتبا ع کتاب وسنت، تقویٰ وطہارت، اتحاد و یکجہتی، اخوت وبھائی چارہ، حسن اخلاق او رمعاملات میں شفافیت کی نصیحت کی۔ نظم و ضبط میں سلف صالحین کو اسوہ بنانے کی تلقین کی۔ علاوہ ازیں فرقہ ارانہ ہم آہنگی اور انسان دوستی کو فروغ دینے نیز اسلام کی بیش بہا انسانیت نواز روشن تعلیمات سے برادران وطن کو اخلاقی، عملی اور علمی طور پر روشناس کرانے کی ضرورت پر بطور خاص زور دیا۔ اس کے علاوہ ہر طرح کی دہشت گردی، بد امنی، مذہبی منافرت ، غیر سماجی سرگرمیوں اور اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور پورری ایمانی قوت، صبر و ضبط، ہمت و حوصلہ او رحکمت و دانائی کے ساتھ خیر امت کا فریضہ ادا کرتے رہنے کی تلقین کی۔ ناظم عمومی مولانا محمد ہاون سنابلی نے اس اجلاس میں مرکزی جمعیت کی کار کردگی رپورٹ پیش کی جس پر حاضرین نے اپنے اطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز نے آمد و خرچ کے حسابات پیش کیے جس پر ہاؤس نے اطمینان و اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں جمعیت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا او آئندہ دعوتی، تعلیمی، تنظیمی، تعمیراتی او ر رفاہی منصوبوں او ر انسانی خدمات کو مہمیز دینے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ جمعیت کے مالی استحکام بالخصوص اہل حدیث منزل اور اہل حدیث کمپلیکس میں زیر تعمیر کثیر المقاصد عمارت کے لیے ملکی سطح پر اہل خیر حضرات کا زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل کرنے کی اپیل کی گئی۔ عاملہ کے اراکین نے مرکزی جمعیت کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ مجلس کا آغاز ڈاکٹر عبدالعزیز مدنی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس میٹنگ میں ملک و ملت سے متعلق اہم امور زیر غور آئے او ر بالاتفاق چند قرار داد اور تجاویز پاس ہوئیں۔
مجلس عاملہ کی قرار داد میں اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے اور اسلامی تعلیمات اور اعلیٰ اخلاق و کردار کی روشنی میں اسلام کے سلسلے میں پھیلی ہوئی بدگمانیوں اور افواہوں کے ازالہ اور ایک دوسرے کی مذہبی کتابوں اور مذہبی پیشواؤں اور رہنماؤں کا احترام کرنے اور صاحب خیر اور صاحب ثروت حضرات سے مدارس کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ مجلس عاملہ کی قرار داد میں ملک میں اشتعال انگیزبیانات اور ایک مخصوص طبقہ کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اورملک و معاشرہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ملک کی روایتی شبیہ کو باقی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں قرار داد میں ملک اور بیرون ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات او رغیر سماجی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی۔ اسی طرح فاضل عدالتوں سے باعزت بری ہونے والے نوجوانوں کو معاوضہ دینے، ملک کی سب سے بڑی اقلیت کی تعلیمی، سماجی اور اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے قائم شدہ کمیٹیوں اور رکمیشنوں کی سفارشات کو نافذ کرنے کی اپیل کی گئی۔ مجلس عاملہ کی قرار داد میں مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے اور زیادہ سے زیادہ روزگا کے مواقع پیدا کرنے نیز جہیز کو ملک و سماج کے لیے ناسور قرا دیتے ہوئے اس کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور عوام و خواص کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسی طرح ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور عالمی برادری سے فوری راحت رسانی و باز آبادکاری میں ہر ممکن تعاون کی اپیل کی گئی۔ مجلس عاملہ کی قرار داد میں بعض ممالک کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں کہا گیا کہ لڑائی مسئلہ کا حل نہیں ہے اسے باہمی گفت و شنید سے جلد حل کیا جانا چاہئے۔ علاوہ ازیں فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کرنے اور اسرائیل کو عالمی قوانین کا پابند بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا کیوں کہ یہ انسانیت کے مفاد میں ہے۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کے از سر نو آغاز کا خیر مقدم کیا گیا، گرچہ سعودی عرب دیگر ممالک خصوصا ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ہمیشہ خوش گوار تعلقات رکھنے پر عامل رہا ہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist