نئی دہلی،سماج نیوز سروس:ریاستی وزیرخوراک و رسد عمران حسین نے ڈا کٹر نسرین کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی آباد وارڈ کی ترقی کےلئے ان سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہے عام آدمی پارٹی کی کجریوال حکومت نے جتنی سہولیات دی ہیں کانگریس اور بی جے پی اسکے آس پاس بھی نہیں ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ممبر اسمبلی حاجی یونس نے علاقہ میںخوب ترقیاتی کام کرائے ہیں، اسی طرح سے ڈاکٹر نسرین بھی کام کرائیں گی۔ مصطفی آباد کے ممبر اسمبلی حاجی یونس نے کہا کہ اپنے وارڈ میں صفائی نظام بہتر ہوگا۔