نئی دہلی ، دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے آج پرانی دہلی کے نبی کریم وارڈ کا دورہ کیااور نئی بورنگ کا افتتاح بھی کیا ساتھ ہی پرانی بورنگ کا جائزہ بھی لیا۔ عمران حسین نے آج متعلقہ افسران کے ساتھ پرانی دہلی کے نبی کریم وارڈ کا دورہ کر وہاں ایک نئی بورنگ کا افتتاح کیا۔ وہاںپانی کی قلت اور گرمی کے موسم کے پیش نظر نئی بورنگ کی جارہی ہے۔ لوگوں کے مطالبہ پر انھوںنے بورنگ کا افتتاح کیا ہے۔ ا س کے علاوہ وہاں جو بورنگ پہلے سے کی گئی تھیں ان کا بھی جائزہ لیااور ان سے پانی کی سپلائی کے تعلق سے بھی لوگوں سے دریافت کیا ۔ اس دوران انھوںنے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے ہدایات بھی دیں خاص طور پر پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے عمران حسین نے افسران سے کہاکہ اب گرمی کا موسم شروع ہوچکا ہے ، حالانکہ ابھی پانی کی قلت نہیںہے لیکن شدید گرمی میں پانی کی قلت ہوجاتی ہے اس لیے ہمیں ابھی سے ہی تیاری کرنی ہوگی تا کہ لوگوں کو پانی کی دقت نہ ہو۔ انھوںنے کہاکہ اسی مقصد سے ہم نے پورے اسمبلی حلقہ میں جگہ جگہ بورنگ کرائی ہیں تاکہ لوگ پانی کی کمی سے پریشان نہ ۔ اگر کسی وجہ سے جل بورڈ کا پانی نہیں آتا تو لوگ انہی بورنگ سے پانی لیتے ہیں ۔انھوںنے کہاکہ ہم وزیر اعلی کی قیادت میں اپنے ہدف کو پورا کررہے ہیں اور دہلی میں زیادہ سے زیادہ کام کرانے کے لیے ہم پر عزم ہیں ۔