رائے پور، 27 اکتوبر : چھتیس گڑھ میں ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد 32 کروڑ 75 لاکھ روپے کی غیر قانونی رقم اور سامان ضبط کیا گیا ہے جس میں 8 کروڑ 54 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی شامل ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق 25 اکتوبر تک انفورسمنٹ ایجنسیوں کی نگرانی کے دوران 25 ہزار 101 لیٹر غیر قانونی شراب پکڑی گئی ہے جس کی مالیت 76 لاکھ روپے ہے ۔ اس کے علاوہ تقریباً 2 کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کی 2946 کلو گرام دیگر نشہ آور اشیاء بھی ضبط کی گئی ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران 14 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے 181 کلو گرام سے زائد قیمتی زیورات اور جواہرات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 12499 لائسنس یافتہ ہتھیاروں میں سے 10854 ہتھیار جمع کرائے گئے ، 3 ضبط اور 28 منسوخ کر دیے گئے ۔ آرمس ایکٹ کے تحت 1354 معاملات بنائے گئے ہیں اور اس کے تحت 1411 ہتھیار ضبط کیے گئے ہیں۔ 81 افراد کو ضلع بدر کردیا گیا ہے ۔ ایم وی ایکٹ کے تحت 4 لاکھ 74 ہزار 84 معاملات میں 20 کروڑ 71 لاکھ 7 ہزار 384 روپے کی کارروائی کی گئی ہے ۔ پابندی کے تحت 1 لاکھ 49 ہزار 478 معاملات میں 1 لاکھ 91 ہزار 108 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور 1 لاکھ 13 ہزار 210 باؤنڈ اوور کئے گئے ہیں۔












