ناظم بیگ
بلند شہر ؍سماج نیوز سروس:کوتوالی سکندرآباد کے پرانے خورجہ روڈ وا قع سن سا ئن کولڈ اسٹوریج کے سامنے کھیت میں واقع ٹیوب ویل کی موٹر چالوکرنے کیلئے گہر ے کنو یں میں اتر ے دومزدوروں کی گیس کے اخراج کے سبب دم گھٹنے سے موت ہوگئی ۔ پو لیس اور فائر بر گیڈکی ٹیم نے کا فی مشقت کے بعد ریسکیو کے ذریعہ مزدوروں کی لاشوں کو باہر نکال کر اسپتا ل پہنچا یا جہا ں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیدیا ۔اطلاع کے مطا بق سکندرآباد کوتوالی علاقہ میں پرانے خورجہ روڈ پر واقع سن سائن کولڈ اسٹوریج کے قریب محلہ شیخ واڑہ کے رہنے والے امیر عرف جبار کے کھیت میں ایک ٹیوب ویل پچھلے دوماہ سے بند تھا۔ جبار کے یہا ں حلقہ کے گائوں پلکھن والی ساکن مہیش اورغفور گڑھی ساکن چندر پال مزدوری کر تے تھے ۔دونوں مزدور بند پڑے ٹیوب ویل کی موٹر چالوکرنے کیلئے گہرے کنویں میں اتر ے تھے ۔ اس دوران وہ زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔کچھ دیر تک کنویںکے اندر سے کوئی حرکت نہیں ہوئی تو لوگوں نے جھانکا تو دونوں بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے ۔ اس کی اطلاع پولیس کودی گئی ۔مو قع پر پہنچی پو لیس اور فا ئر بر گیڈکی ٹیم نے کافی مشقت کے بعد کنویں سے لاشیں باہر نکال کر اسپتال پہنچا یا جہا ں ڈاکٹروں نے انھیںمردہ قراردیدیا ۔ادھر حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم چندر پرکاش سنگھ ،اے ڈی ایم ابھیشیک سنگھ ،ایس پی سٹی شنکر پرساد ،سکندرآباد ایس ڈی ایم رینوسنگھ ،سی او پورنیما سنگھ بھی مو قع پر پہنچے اور جانکاری حاصل کی ۔ ڈی ایم نے خدشہ ظاہر کر تے ہوئے کہاکہ مزدوروں کی موت زہریلی گیس کے اخراج سے ہوئی ہے ۔ڈی ایم نے مہلوکین کے اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے وزیر اعلی کی طر ف سے دونوں کے ورثا ء کو چار چار لاکھ روپئے کی مالی امداد دینے کی بات کہی ۔ ٹیوب ویل کے مالک محمدامیر عر ف جبار نے بتایا کہ دونوں مزدور ان کے کھیت میں کام کرتے تھے۔ آج وہ ٹیوب ویل کی موٹر چالو کرنے کیلئے کنویں میں اتر ے تھے کہ اس دوران حادثہ پیش آگیا۔موت کی اطلاع ملتے ہی مہلوکین کے اہل خانہ مو قع پر پہنچے اور ٹیوب مالک کے خلاف ہنگامہ شرو ع کردیا ۔ تاہم پولس انتظامیہ نے انہیں سمجھا کر تسلی دی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ڈی ایم نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔












