دہرادون ،23؍مئی ،پریس ریلیز،ہمارا سماج: بھارت انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میرٹھ کے 60 طلباء نے 5 فیکلٹی ممبران کے ساتھ ہمالیہ ویلنس کمپنی دہرادون یونٹ کاصنعتی دورہ کیا۔ یہ ادارہ فارمیسی کی تعلیم فراہم کرنے والے پریمیم تعلیمی مراکز میں سے ایک ہے۔نصاب کے ایک حصے کے طور پر انہوں نے میوزیم، جڑی بوٹیوں کے باغات اور مینوفیکچرنگ ایریاز کا بھی دورہ کیا۔انہیں ہمالیہ ویلنس کمپنی پر ایک فلم بھی دکھائی گئی۔صدر ڈاکٹر ایس۔ فاروق نے ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں اس شعبے میں جدید ترین فارماسیوٹیکل طریقوں سےآگاہ کیا اور ان کے سوالات کے مناسب جوابات بھی دیئے۔ڈاکٹر ہریش شاہ نے مہمان نوازی اور نوجوان طلباء سے فارما پر گفتگو کرنے پر ڈاکٹر ایس فاروق کا شکریہ ادا کیا۔












