محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: ضلع ہیڈ آفس نوح گؤ شالہ روڈ واقع تنظیم فروغ اُردو میوات کے صدر دفتر پر جمعرات دوپہر بعد تنظیم کے صدر محترم جناب محمد صدیق سنابلی صاحب کے ذریعہ انتظامیہ کے عہدے داران کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی جس میں محکمہ تعلیم کے آن لائن پارٹل ایم آئی ایس پر سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلباء کو تیسری زبان کے طور پر اُردو مضمون اپلوڈکرانا،نو منتخب پی جی ٹی و ٹی جی ٹی اُردو کی کونسلنگ وان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے،تنظیم کی الگ الگ ونگز جن میں ٹیچرز ایسوسی ایشن،مدارس و مکاتب،دینیات و عوام میں اُردو بیداری مہم کو مضبوط کرنے سمیت دیگر امور پر محبین اُردو کے درمیان تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔صدر تنظیم محمد صدیق سنابلی نے ایم آئی ایس پا رٹل کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ اسکولوں میں جب تک پوسٹ کریٹ نہیں ہو سکتی جب تک اس پا رٹل پر بچے انرول نہیں ہوں گے۔