سید پرویز قیصر
ایشیا کپ2025 میں گروپ بی کا تیسرا لیگ میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ابو ظبہی کے شیخ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتہ ( 13 ستمبر) کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ21 واں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ اورایشیا کپ میں تیسرا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ دونوں کے درمیان کو20 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ابھی تک کھیلے گئے ہیں اس میں بارہ میں سری لنکا نے اور آٹھ میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایشیا کپ مے دونوں کا حساب برابر ہے۔ دونوں کے درمیان دو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں جس میں دونوں نے ایک۔ایک میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے ما بین جو آخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہین اس سے دومیں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی ہے اور بنگلہ دیش نے تین میچ جیتے ہیں۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان جو آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کولمبو میں16 جولائی 2025کو کھیلا گیا تھااس میں بنگلہ دیش نے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکانے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر132 رن بنائے تھے۔ پاتھم نسانکا ے52منٹ میں39 بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے46 رن بنائے تھے جبکہ داسم شاناکا44 منٹ میں،25 بالوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے35رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔مہدی حسن نے چار اوور میں 11رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے16.3 اوور میں دو وکٹ پر133 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ تنذید حسن نے77 منٹ میں47بالوں پرایک چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 73 رن بنائے تھے جبکہ لٹن داس 41منٹ میں26 بالوں پر دوچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے32 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
سری لنکا کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں چھ وکٹ پر214 رن ہے جو اس نے کولمبو میں10 مارچ2018 کو بنایا تھا۔ اسی میچ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 215 رن بنائے تھے جو اس کا سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم جوہانسبرگ میں18 ستمبر2007کو ہوئے میچ میں15.5 اوور میں83 رن بناکر آوٹ ہوئی تھی جو اس کا سری لنکا کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ سری لنکا کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے کم اسکور15.2 اوور میں 94رن ہے جو اس نے دمبولا میں13 جولائی 2025 کو بنایا تھا۔
سلہٹ میں 9 مارچ 2024کو ہوئے میچ میں کوسل مینڈس نے55 بالوں پرچھ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 86 رن بنائے جو سری لنکا کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز شبیر رحمان کے پاس ہے جنہوں نے میر پور، ڈھاکہ میں28 فروری2016 کو ہوئے میچ میں65 منٹ میں54 بالوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے80 رن بنائے تھے۔
مہدی حسن نے کولمبو میں 16 جولائی2025 کو ہوئے میچ میںچاروور میں 11رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو بنگلہ دیش کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ نوان تشارا کے پاس ہے جنہوں نے سلہٹ میں9 مارچ2024 کو ہوئے میچ میںچار اوور میں20 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔












