• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

رام کے نام پر …..!

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 31, 2023
0 0
A A
رام کے نام پر …..!
Share on FacebookShare on Twitter
رام نومی آیا اور گذر گیا.ہمارے ملک کے تیوہاروں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ہر تیوہار کا تعلق مذہب سے ہوتا ہے .رام نومی راجہ رامچندر جی سے منسوب ہے جنہیں ملک کے اکثریتی طبقہ کے لوگ بھگوان رام بھی کہتے ہیں .اور ان کی زندگی کے بارے میں تفصیل رامائن میں موجود ہے جو ہندو مذہب کی بہت ہی اہم کتاب ہے .
ہمارے ملک کی ایک اور خوبی بھی ہے کہ یہاں بھلے ہی یہ نعرے لگائے جاتے ہوں کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہیں اور ہمارے ملک میں دنیا کے تقریباً تمام مذاہب کے ماننے والے امن وسکون سے رہتے ہیں یہ کوری بکواس ہے .آزاد ہندوستان میں تو خاص طور پر ایسا کبھی دیکھنے کو نہیں ملا کہ کسی تہوار پر ساری کمیونیٹی تہوار سیلیبریٹ کر رہی ہو اور پولیس سکون کی سانس لے رہی ہو .جبکہ اس تہوار کے منانے والے یہی کہتے ہیں کہ یہ تہوار تو سماج میں امن و سکون پھیلانے کے لئے منایا جاتا ہے.
آج پھر یہی ہوا رام نومی کا دن گذرتے گذرتے ملک کے تقریباً درجن بھر ریاستوں سے یہ خبر آنے لگی کہ دو کمیونیٹی کے درمیان ہونے والے تشدد میں آگ زنی ،پتھراؤ،بمبازی اور  چھرے بازی کے متعدد واقعات رو نما ہو گئے .اب ظاہر ہے اس میں کئی لوگوں کی جانیں بھی گئیں ہونگیں اور متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں .کہیں گھروں کو جلایا گیا ہے تو کہیں مذہبی عمارتوں کو جلایا اور توڑا پھوڑا گیا ہے .پھر معمول کے مطابق سیاسی اور مذہبی نیتاؤں کے بیانات بھی آنے لگے اور سب کا لب لباب یہ کہ ہم صدیوں سے ایک ساتھ رہتے آئے ہیں اور یہ چند سر پھروں کی کارستانی ہے جسے عمومی نہ سمجھا جائے .سب کچھ معمول پر ہے .ہماری پولیس چوکنا ہے اور تفتیش کر کے قصور واروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی وغیرہ وغیرہ .یہ ایک معمول کی بات ہے اور آج کے اخبارات میں ایسی خبروں اور بیانات کے کئی نمونے آپ کو مل جائینگے .لیکن پھر اگلے کسی تہوار میں بھی ایسا ہی ہوگا. کیونکہ ایسے فسادات کے بعد ہونے والی چھان بین کے دوران  سیکڑوں لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی تو ہوگی لیکن وہ چند سرپھرے پولیس کو نہیں مل پائینگے جنہوں نے  جلوس کے  مسجد یادرگاہ کے پاس پنہنچنے پر  پتھر بازی شروع کی تھی .یا جنہوں نے مندر یا اس کی مورتی پر سب سے پہلے حملہ کیا تھا.
حیرت تو یہ بھی ہوتی ہے کہ رام بھکتوں کا جلوس جب بھی کسی مسجد کے پاس سے گذرتا ہے تو مسلمانوں کی طرف سے لتھر بازی کیوں شروع ہو جاتی ہے .یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کے بعد نہ تو مسجد صحیع و سالم بچیگا اور نہ دوکان و گاڑیاں ،اور یہ ساری کارروائی یکطرفہ ہوگی .اس کے بعد پولیس کی کارروائی بھی یکطرفہ ہوگی اسر پہلے تو درجنوں نوجوانوں کو اٹھا کر جیل رسید کر دیا جائے گا اسر اس کے بعد عدالت کے چکر لگاتے لگاتے وہ پورا خاندان تباہ ہو جائے گا .
یہ سب کچھ ہمارے آزاد ملک کی روایت ہے اور اس روایت میں کوئی تبدیلی کبھی نہیں آئی چاہے سرکار کسی کی بھی ہو .اور  اب تو بھارت کے مسلمان اس کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ وہ کدی ہندو جلوس کا نام سن  کر ہی سراسیمہ ہو جاتے ہیں کہ اللہ جانے کیا ہوگا آگے .میں یہ بات اتنے وثوق سے اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ایک روز پہلے مغربی بنگال کی سیکولر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ای جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ رام نومی کا تہوار کل ہے .ہم کسی جلوس کو نہیں روکینگے لیکن یاد رہے کہ اگر کسی مسلمان کے گھر پر حملہ ہوا تو بخشینگے بھی نہیں .اور پھر کلکتہ میں دیدی کی ناک کے نیچے ہاؤڑہ سمیت کئی جگہوں پر رام بھکتوں کی ٹولی مساجد سمیت مسلم بازاروں پر ٹوٹ پڑی .یہ وہی مٹھی بھر لوگ تھے جو ایسی واردات کے بعد ایسے غائب ہو جاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ .
ایک وزیر اعلیٰ کا کسی واردات کے پہلے ایسا بیان کہ جس میں ایک مخصوص کمیونیٹی کا نام لے کر چیلنج کیا گیا ہو کہ اس کمیونیٹی پر حملہ کر کے دکھاؤ تو سخت سزا ملیگی کس آئین کی زبان ہے .اور ایک وزیر اعلیٰ ایسا بول بھی کیسے سکتی ہے .لیکن ہمارے سامنے ممتا بنرجی کا بیان بھی ہے اور جلتے ہوئے مسلمانوں کے گھر وں اور دکانوں کا ویڈیو بھی .
ابھی دو دن پہلے ہی کی بات ہے جب سپریم کورٹ کے ایک بینچ میں مہاراشٹرا میں ہیٹ اسپیچ کے سلسلے کا ایک کیس ڈسکس ہو رہا تھا تو کورٹ کے جج نے ریمارک کیا کہ جب تک اس ملک مکں سیاست اور مذہب کو الگ الگ نہیں کیا جائے گا ہیٹ اسپیچ کا سلسلہ رکنے والا نہیں .
اسر جب تک یہ بیان بازی نہیں رکیگی رام نومی ہو یا محرم ،ایسی وارداتیں بھی نہیں رکینگی .رکینگی کیسے جب رام نومی کے جلوس میں بھی شوبھا یاترا کے طور پر ناتھو رام گوڈسے کی فوٹو کو مالا پہنا کر اس کی آرتی اتاری جائیگی .
شعیب رضا فاطمی
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist