سید پرویز قیصر
ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے مابین پورٹ آف اسپین میں کھیلا گیا سریز کا پہلا ٹسٹ بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوا جو اس سال پہلا ٹسٹ تھا جس میں جنوبی افریقہ کو شکست نہیں ہوئی۔ اس سے پہلے اس سال جنوبی افریقہ نے جو تین ٹسٹ کھیلے تھے ان سبھی ٹسٹ میچوں میں اس کو شکست ہوئی تھی۔ اگر پورٹ آف اسپین ٹسٹ میں بارش نہیں ہوئی تو اس ٹسٹ کا نتیجہ نکل سکتا تھا۔
پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 117.4 اوورمیں357 رن بنائے تھے۔ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں91.5 اوور میں233 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ نے جب اپنی دوسری اننگ شروع کی تو اسے124 رن کی سبقت حاصل تھی۔ اس نے اپنی دوسری اننگ29 اوور میں تین وکٹ پر 173 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے298 رن کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے56.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 201 رن بناکر میچ برابر کرایا تھا۔ پانچویں دن اگر بارش نہیں ہوتی تو اس ٹسٹ کا فیصلہ ہوسکتا تھا۔
اس سال اس ٹسٹ سے پہلے جنوبی افریقہ نے جو تین ٹسٹ کھیلے تھے ان سبھی ٹسٹ میچوں میں اسے شکست ہوئی تھی۔ہندوستان کے خلاف کیپ ٹاو ن میں کھیلے گئے سریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں اسے سات وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔اس سریز کا پہلا ٹسٹ اس نے دسمبر میں جیت لیا تھا اس لئے سریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔اس ٹسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگ میں23.2 اوور میں55 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں34.5 اوور میں153 رن بنائے اور پہلی اننگ کی بنیاد پر98رن کی سبقت حاصل کرلی تھی، جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں36.5 اوور میں176 رن بنائے۔ ہندوستان کو میچ جیتنے کے لئے79 رن کا ہدف ملا تھا ۔ اس نے12 اوور میں تین وکٹ پر80 رن بناکر میچ جیتا تھا۔
ہندوستان کے اس دورے کے بعد جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں جو دو ٹسٹ میچ کھیلے گئے تھے ان دونوں میں جنوبی افریقہ کو شکست ہوئی تھی۔ ماونٹ مونگوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ مین نیوزی لینڈ نے281 رن سے جیت درج کی تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں144 اوورمیں511 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں 72.5 اوور میں162 رن بناکر آوٹ ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو فالوآن نہیں دیا بلکہ خود بلے بازی کرتے ہوئے دوسری اننگ43 اوور میں چار وکٹ پر 179 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی اور جنوبی افریقہ کو529 رن کا ہدف دیا تھا۔ دوسری اننگ میں اسکے سبھی کھلاڑی80 اوور میں247 رن بناکر آوٹ ہوگئے جسکی بدولت نیوزی لینڈ نے اس ٹسٹ میچ281 رن سے کامیابی حاصل کی اور سریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہملٹن میں دوسرا ٹسٹ میچ جنوبی افریقہ کی ٹیم سات وکٹ سے ہاری تھی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں97.2 اوور میں242 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں77.3 اوور میں211 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں69.5 اوور میں235 رن بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے267 رن کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے94.2 اوور میں تین وکٹ پر269 رن بناکر میچ میں جیت اپنے نام کی تھی۔












