ضلع ہیڈ آفس نوح سے متصل پلہ گاو¿ں واقع صوبہ کے واحد اردو میڈیم اسکول مانو ماڈل نوح میں پیر سے جشن یوم مولانا آزاد کے تحت سالانہ گیمز و اسپورٹس میٹ پروگرام کا افتتاح عمل میں آیاجو آئندہ 11 نومبر تک جاری رہے گا ۔ اس دوران اسکول انتظامیہ کی جانب سے یوم اردو اور یوم تعلیم پر بھی اسپیشل تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اسکول کے استاذ و پریس سکریٹری حضور احمد نے بذریعہ پریس نوٹ نمائندے کو یہ جانکاری دی ۔ اسکول پرنسپل ڈاکٹر ارشد خان کی صدارت و ہیڈ صدر اُستانی محترمہ صادقہ زہراکی نظامت میں منعقد آج کی افتتاحی تقریب میں آر کے سنگھ سی ای او میٹرکس سوسائیٹی فور سوشل سروس دہلی نے مہمان خصوصی جبکہ ٹی پی سنگھ پرنسپل جواہر نوودیا بائی نوح و ڈاکٹر عارف محمد اسسٹنٹ پرفیسر ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جے ایم آئی دہلی نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کر تقریب کی رونق بڑھائی۔ قبل ازیں آشد خان ، مقصود احمد و دیگر اساتذہ کرام کے ذریعہ تمام مہمان کا استقبال کیا گیا اور گلدستہ و پگڑی باندھ کراُنکی عزت افزائی کی۔ بعد ازیں طالب علم روشن ، صاحب و دیگر طلباءنے استقبالیہ گیت ویونیورسٹی ترانہ گایا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے ذریعہ مشعل روشن کی گئی اور اسکول کیپٹن کے ہاتھ میں مشعل کو تھمایا ۔ طلباءکے ذریعہ مارچ پاسٹ کیا گیا اور کھیل کو کھیل کی بھاونا سے کھیلنے کا عہد لیا۔جس کے بعد کھیلوں کی باضابطہ طور پر شروعات ہو گئی۔ سائنس استاذشادان نے ایک شاندار غزل گا کر سبکو حیران کر دیا سننے والے واہ واہ کہہ اٹھے۔ آج کی کھیل ایکٹی وٹیوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو انعامات سے نوازا گیا۔آخر میں صدر محترم و اسکول پرنسپل ارشد خان نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ۔