جھنڈا نگر:نیپال کے سات صوبوں میں سے نمبر 5/لمبنی پردیس کے دارالسلطنت پوکھری (ضلع دانگ) کا افتتاح صوبہ کے وزیرِ اعلیٰ نے کیا عزت ماب کل بہادر کےسی نے پرچم کشائی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقل دارالحکومت دانگ کے دیوکھری سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔محترم وزیر نے راپتی دیہی میونسپلٹی کے دیوکھری میں راپتی ٹیکنیکل کالج میں وزیر اعلیٰ اور وزراء کونسل کے دفتر کا بھی افتتاح کیاگیا۔2022/کے مردم شماری کے مطابق 3/کروڈ آبادی والے ملک نیپال کا یہ صوبہ ھرا بھرا خوبصورت پہاڑیوں کے لئے جانا جاتا ھے ۔یہاں کی فضاء خوشگوار و رائق ھوتی ھے ۔یہ صوبہ پر پیچ پہاڑیوں پر متمکن ھے ۔ریاستی دارالحکومت کی منتقلی کی خوشی میں مقامی فن اور ثقافت کی عکاسی کرنے والی جھانکی بھی دکھائی گئی ہے۔ دارالحکومت کی منتقلی کے استقبال کے لیے استقبالیہ گیٹ بنایا گیا- اس موقع پر تمام صوبائی نو منتخب اسمبلی ممبر موجود تھے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ لمبنی پردیش کل پرساد کے سی اور اسپیکر اسمبلی پورن بہادر مگر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ کی خصوصی دعوت پر صوبائی مدرسہ بورڈ کے نائب چیئرمین مولانا مشہود نیپالی نیپال کے معروف تاجرمولانا عبد النور سراجی۔ ڈاکٹر منظور احمد خاں( علیگ) نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اور وفد نے وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کی ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا مشہود نیپالی نے دفتر برائے وزیر اعلیٰ اور ریاستی کابینہ عمارت کا افتتاح اذان دیکر کیا۔ اور وزیر اعلیٰ کے دفتر میں باجماعت نماز ادا کی گئی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ہر قسم کا تعاون مدارس کے لئے جاری رہے گا۔اس صوبے مشہور شہر ۔بھیرھواں۔یہاں بدھا انٹرنیشنل ایئر پورٹ ھے ۔بٹول۔گھرسنگھہیا۔چنروٹا۔کرشنانگر (جھنڈا نگر) ۔دریا بان گنگا پر واقع خوبصورت شہربھالو بانک ھے یہ شہر ھے ھر آنے والے کو دوبارہ اپنے یہاں آنے پر مجبور کرتا ھے (دریائے بن گنگا کے مفرب شمال میں یہاں کے خوبصورت مسجد (التوحید) ھے جسکے ایک چانب پہاڑیاں ھیں اوردوسرے جانب بان گنگا کی خوبصورتی ۔یہ علاقہ ادرک کی کھیتی کے لئے جانا پہچانا جاتا ہے۔