• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

نوجوانوں میں نشہ خوری کا بڑھتا رجحان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 13, 2023
0 0
A A
نوجوانوں میں نشہ خوری کا بڑھتا رجحان
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم معاشرہ دور حاضرمیں جن معاشرتی مسائل سے نبردآزما ہے ان میں سے ایک نوجوانوں میں نشہ خوری مسئلہ بھی ہے۔ بڑی تیزی سے نوجوان طبقہ اس ناسور میں مبتلا ہورہا ہے۔ بالخصوص بارہ سے اٹھارہ سال کے لڑکے اس مہلک مرض میں زیادہ گرفتار ہیں، جو حددرجہ افسوسناک ہے۔ اگر اس پر وقت رہتے قدغن نہیں لگایا گیا تو حالات بد سے بدتر ہوجائیں گے، اور پورا معاشرہ تباہ وبرباد ہوجائے گا۔ نشہ کے روک تھام کے لئے سب سے پہلے اس کے اسباب کو جاننا نہایت ضروری ہے تاکہ اس کا تدارک کیا جاسکے۔
سماج میں نشہ کے بڑھتے رجحان کا ایک اہم سبب سماج کا دین اور شریعت کی تعلیمات سے دور ہونا ہے۔ حالانکہ کتاب وسنت میں صراحت کے ساتھ شراب نوشی اور نشہ خوری سے منع کیا گیا ہے۔فرمان الہی ہے:’’ اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے کے تیر یہ سب گندی باتیں ،شیطانی کام ہیں۔ ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو۔ شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کرادے اور اللہ تعالی کی یاد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے سو کیا تم باز آنے والے ہو؟‘‘۔( المائدہ: ۹۱۔۹۲) دوسرے مقام پر اس بات کا صاف اشارہ موجود ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے حکم سے لوگوں کو پاکیزہ چیزوںکا حکم دیا کرتے تھے اور گندی چیزوں سے منع کیا کرتے تھے، فرمان باری تعالی ہے:’’ جولوگ ایسے رسول نبی امی کا اتباع کرتے ہیں جن کو وہ لوگ اپنے پاس تورات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔ وہ ان کو نیک باتوں کا حکم فرماتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کو حلال بتاتے ہیں اورگندی چیزوں کو ان پر حرام فرماتے ہیں‘‘۔( الأعراف: ۱۵۷)ایک دوسری جگہ لوگوں کو سختی سے اس بات سے روکا گیا ہے کہ وہ اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالیں۔ اللہ تعالی نے فرمایا:’’اور اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو اور سلوک واحسان کرو، بے شک اللہ تعالی احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے‘‘۔( البقرۃ: ۱۹۵) مذکورہ تمام آیتوں سے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ قرآن کے رو ہر اس چیز کا استعمال کرنا حرام ہے جس میں نشہ ہو۔ اس کے باوجود اگر کوئی شخص نشہ کا استعمال کرتا ہے تو اللہ تعالی صراصر اللہ تعالی کی مخالفت کرتا ہے۔
احادیث کے مطالعے سے بھی نشہ کی حرمت معلوم ہوتی ہے۔ ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ میرے پاس جبریل آئے اور کہا: اے محمد! بے شک اللہ نے شراب ، اس کے بنانے والے،بنوانے والے، اس کے منتقل کرنے اور کرانے والے، اس کے بیچنے اور خریدنے والے، اس کے پینے اور پلانے والے پر لعنت کی ہے‘‘۔ (مسند احمد،اسنادہ حسن) اس حدیث میں شراب اور اس کے کاروبار میں معمولی درجہ کی شراکت اور اور تعاون سے بھی منع کیا گیا ہے۔ افسوس ایسے مسلمانوں پر جو شراب کی تجارت کرتے اور اس کے ذریعہ اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو فوری طورپر توبہ کرکے ایسی تجارت اختیار کرنی چاہئے جو ازروئے شرع حلال ہو۔نہ جانے اس شراب اور نشہ نے کتنے گھروں اور خاندانوں کو اجاڑ دیا۔ کتنے محلوں میں سونے والے سڑک کنارے سونے پر مجبورہوئے۔ اربوں کھربوں والے بھیک مانگتے دیکھے گئے۔
ایک دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہر نشہ آور چیز حرام ہے‘‘( صحیح بخاری) ایک اور حدیث میں فرمایا:’’ نشہ کم مقدار میں ہو یا زیادہ بہرحال وہ حرام ہے‘‘( سنن ابو داود، اسنادہ حسن)۔ ان دونوں حدیثوں کے بعد کسی کے لئے کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ وہ منشیات کا استعمال کرے، اور اس کے لئے دلیل فراہم کرے ۔واضح رہے کہ سگریٹ،بیٹری،تمباکو،گٹکھا،سکھر، چرس،افیم،بھانگ یا اس طرح کی دوسری تمام نشہ آور چیزیں مہلک اور حرام ہیں۔عام طورپر معمولی نشہ کے ذریعہ ہی لڑکے بڑی نشہ کے عادی بنتے ہیں۔ سگریٹ اور گتکھا استعمال کرنے والا نوجوان چند دنوں کے بعد چرس اور افیم کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔ اس لئے ایسے مہلک اشیا سے بچوں کی حفاظت ضروری ہے۔ یقینا ہم ایسے زمانے میں داخل ہوچکے ہیں جو قیامت سے بہت قریب ہے۔ اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ شراب کی کثرت قیامت کی نشانیوں میں سے ہے‘‘(صحیح مسلم) آج ہر جگہ بڑی آسانی سے نشہ آور دوائیں اور غذائیں موجود ہیں۔ الگ الگ ناموں سے بازار میں بیچا جاتا ہے۔ نام کچھ بھی رکھ دیا جائے لیکن اس کی حقیقت اس سے تبدیل نہیں ہوتی۔ اگر نشہ ہے تو قیامت تک کے لئے حرام ہے۔
نشہ کا انسان کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔اس کا تسلسل کے ساتھ استعمال کرنا انسان کو اندر سے کمزور کردیتا ہے۔ لوگوں کے حقوق اس سے پامال ہوتے ہیں۔ اخلاقی اور سماجی برائیاں عام ہوتی ہیں۔ بالخصوص سماج میں قتل وخون ریزی اور عصمت دری کے واقعات فروغ پاتے ہیں۔ طلاق کا گراف بڑھتا ہے۔ خاندانی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ اس وقت گھروں میں جو بیشتر بے اطمینانی دیکھی جاتی ہے اس کے اسباب میں سے نشہ خوری ہے۔ جس کا شوہر یا گھر کا کوئی فرد شراب استعمال کرتاہے وہاں روزانہ لڑائی اور جھگڑا دیکھا جاتا ہے۔
سماج میں نشہ خوری کے عام ہونے کے بہت سارے اسباب ہیں۔ جن میں شریعت کے احکام ومسائل سے عدم واقفیت، ملحدانہ ذہنیت، والدین کی غفلت، مغرب کی اندھی تقلید، فلم بینی، بیہودہ دوستوں کی مصاحبت، سوشل میڈیا کا بییجا استعمال وغیرہ اہم ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد اور ہمارا معاشرہ نشہ خوری کی لعنت سے پاک ہو اور سماج میں امن وسکون قائم ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ سماج کے باشعور افراد اس کے روک تھام کے لئے کارگر اور مثبت اقدام کریں۔ سب سے پہلے نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے بہرور کرنے کی سعی کی جائے۔ والدین تعلیم وتربیت کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں کو پوری امانت کے ساتھ ادا کریں۔ سیرت رسول اور سیرت صحابہ اور ان کے روشن کارناموں کو بچوں کے سامنے بیان کیا جائے۔ فلم اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر نگاہ رکھی جائے۔ برے دوستوں کو اپنے بچوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ کوئی بچہ اگر کسی وجہ سے نشہ کا استعمال کرتا ہے تو بروقت اس کو نوٹس لی جائے، نصیحت کی جائے، اس قسم کی غلطی کو معمولی جان کر ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے۔ ایسا نہ ہوکہ ہماری تساہلی کی وجہ سے معاشرہ فاسد ہوجائے، اور عند اللہ ہم سب مسئول قرار پائیں۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist