• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بین مذہبی امن اور سماجی ہم آہنگی کو بڑھاوا دینگے انڈیا اور انڈونیشیاء

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 28, 2022
0 0
A A
بین مذہبی امن اور سماجی ہم آہنگی کو بڑھاوا دینگے انڈیا اور انڈونیشیاء
Share on FacebookShare on Twitter

قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور انڈونیشائی وزیر ڈاکٹر محمد محفوظ ایم ڈی کی قیادت میں اسلامک سینٹر میں آ ج ہوگی اپنی نوعیت کی پہلی کوشش

عامر سلیم خان

نئی دہلی: بھارت اور انڈونیشیاء پہلی بار بین مذاہب امن اور سماجی آہنگی کو فروغ دینے کی مشترکہ پہل کررہے ہیں۔ حکومتی عہدیداروں سمیت دونوں ممالک کے علماء ایک ایسا اجلاس کررہے ہیں، جس میں دونوں ممالک میں تہذیبی مشابہتوں پر باتیں ہوں گی، امن اور سلامتی اور عالمی سطح پر بھائی چارے کو فروغ دینے کے ساتھ اسلام کے متعلق پھیلائی جانیوالی غلط فہمیوں کابھی ازالہ کیاجائے گا۔ اس کیلئے کل 29؍ نومبر2022 کو صبح 10بجے ایک اجلاس یہاں نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد کیاجارہا ہے۔ یہ جانکاری آج اسلامک سینٹرکے سربراہ سراج الدین قریشی نے آج ایک پریس کانفرنس میں دی جس میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور خسرو فاؤنڈیشن ڈائریکٹر پون کھیڑا بھی موجود تھے۔ اس اہم پروگرام میں بھارتی حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اوردوسری طرف انڈونیشاء کے سیاسی، قانونی اور سلامتی کے وزیر ڈاکٹر محمد محفوظ ایم ڈی حصہ لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر سراج الدین قریشی نے بتایا کہ دونوں ممالک کی مذکورہ اہم شخصیات کے علاوہ دونوں ملکوں کے علماء کرام بھی اپنے اپنے ملکوں میںپائی جانیوالی تہذیبی مشابہتوں کے ساتھ اسلام کے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں پر بھی گفتگو کریں گے۔’’بھارت اور انڈونیشیا میں بین مذاہب امن اور سماجی ہم آہنگی کی ثقافت کو فروغ دینے میں علماء کا کردار‘‘ موضوع پر ہونے والے اس اہم اجلاس کے پس منظر پر بات کرتے ہوئے سراج قریشی نے کہا کہ دراصل انڈونیشیاء تہذیبی اعتبار سے بھارت کے بہت قریب ہے۔ وہاں آج بھی ہندو مذہب کا بھرپور احترام ہوتاہے جبکہ حکومت اور عوام کی اکثریت مسلمان ہے۔ باوجودیکہ وہ مسلمان ہیں مگر بھارت کی تہذیبی روایات کو دل سے لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل کے اجلاس میں امن ویکجہتی اور باہمی سلامتی پر باتیں ہوں گی اورہمارے لئے اہم ہوگا کہ ہم اس اہم اجلاس سے کیا کچھ حاصل کرپائینگے۔ انڈونیشائی امن چاہتے ہیں اور دہشت گردی کیخلاف ہیں، اسی طرح بھارت اور ہمارے وزیراعظم نریند رمودی دہشت گردی کو ہر ممکن ختم کرنے کی تگ ودو کررہے ہیں۔
صحافیوں کے ایک سوال پر سراج قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال چاہتے ہیں کہ دیش میںہر ممکن امن قائم ہو گرچہ چند لوگ ہیں جو ان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں،مگر ایسے لوگوں کودیش کی اکثریت تسلیم نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے دیش میں چھوٹی موٹی مذہبی تعصب کی واردات ہوتی رہتی ہیں، لیکن حکومت ہر حال میں امن کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔ مسٹر سراج قریشی نے کہا کہ یہ بڑی اچھی بات ہوگی کہ پہلی بار دو ملکوں کے مابین امن وسلامتی اور تہذیبی تبادلہ کی کوشش ہورہی ہے جس میں حکومت کی شمولیت ضرور ہے تاہم پروگرام عوامی سطح پر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذہبی نفرت کے مقابلے باہمی محبت اور بین مذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے تاکہ ان لوگوں کا مقابلہ کیا جاسکے جو چند لوگ امن کے دشمن ہیں اور جنہیں بین مذاہب بھائی چارے سے’ الرجی ہے‘ خواہ وہ کسی بھی دھرم سے تعلق رکھتے ہوں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    اکتوبر 6, 2025
    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    اکتوبر 6, 2025

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist