• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ہندوستان نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں جگہ بنالی

امریکہ نے ہندوستان کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں ہندوستان نے 18.2 اوور میں تین وکٹ پر 111 رن بناکر یہ میچ جیت لیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 14, 2024
0 0
A A
ہندوستان نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں جگہ بنالی
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک (یو این آئی) ارشدیپ کے نو رن پر چار وکٹ لینے کے بعد سوریہ کمار یادو ناٹ آؤٹ (50) اور شیوم دوبے ناٹ آؤٹ (31) کی جارحانہ اننگز کی بنیاد پر ہندوستان نے امریکہ کو 25 ویں میچ میں بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں پہنچ گیا۔
111 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ہندوستان نے 15 کے اسکور پر اپنے دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا دی تھیں۔ وراٹ کوہلی (0) اور روہت شرما (3) 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کو سوربھ نیتراوالکر نے آؤٹ کیا۔ آٹھویں اوور میں رشبھ پنت (18) تیسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے اور علی کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور شیوم دوبے نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ سوریہ کمار یادو نے 49 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت ہوئی۔ ہندوستان نے 18.2 اوور میں تین وکٹ پر 111 رن بنائے اور میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔
امریکہ کی جانب سے سوربھ نیتراوالکر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ علی خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل نتیش کمار (27) اور اسٹیون ٹیلر (24) کی اننگز کی بنیاد پر امریکہ نے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں ہندوستان کو جیت کے لیے بدھ کو111 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آج ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے امریکا کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے پہلی اننگز میں تین رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ شایان جہانگیر (0)، اینڈریاس گاس (2) ارشدیپ سنگھ کا شکار بنے۔ اس کے بعد اسٹیون ٹیلر اور کپتان ایرون جونز نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ہاردک پانڈیا نے آٹھویں اوور میں آرون جونز (11) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ نتیش کمار نے 23 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگاکر 27 رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ ارشدیپ سنگھ نے انہیں محمد سراج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کوری اینڈرسن (15)، ہرمیت سنگھ (10) اور جسدیپ (2) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شیڈلے وان شالک وِک 11 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ امریکہ نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے نو رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا نے 14 رنز کے عوض دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    اپریل 10, 2026
    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    اپریل 10, 2026
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist