• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

انیس سال سے کم عمر عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا ریکارڈ برابر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 1, 2026
0 0
A A
انیس سال سے کم عمر عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا ریکارڈ برابر
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
انیس سال سے کم عمر عالمی کپ میں سپر چھ میں ہندوستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف بلاوایو کے کوئین اسپورٹس کلب میں اتوار(یکم فروری) کو کھیلے گی۔ ہندوستان اور پاکستان کی انیس سال سے کم عمر ٹیموں کے درمیان عالمی کپ میں یہ گیارہواں اور کل ملاکر30 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔
ابھی تک ان دونوں کے درمیان جو29 ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں ہندوستان نے16 میچوں میں اور پاکستان نے12 میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے۔ دونوں کے درمیاں ایک میچ ٹائی بھی رہا ہے۔ ہندوستان کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھلے ہی اچھا ہے لیکن عالمی کپ میں دونوں کا حساب برابر ہے۔ دس میں سے پانچ میچ پاکستان نے اور پانچ میچ ہندوستان نے جیتے ہیں۔
ہندوستان اور پاکستان کی انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ٹیموں کے درمیان جو آخری پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں پاکستان نے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ہندوستان کی ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ دونوں کے درمیان کو آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوا تھااس میں جیت پاکستان نے اپنے نام کی تھی۔ دوبئی میں21 دسمبر2025 کو ہوئے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 347 رن بنائے تھے۔ سمیر منہاس نے113 بالوں پر17 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے172 رن بنائے تھے جس کی بدولت پاکستان کا اتنا بڑا اسکور ممکن ہوسکا تھا۔ ہندوستان کے سبھی کھلاڑی26.2 اوور میں156 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے اسے شکست ہوئی تھی۔ تیز بالر علی رضا نے6.2 اوور میں42 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
پاکستان کا ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا اسکورمقررہ50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 347 رن ہے جو اس نے دوبئی میں21 دسمبر2025 کو ہوئے ایشیا کپ کے فائنل میں بنایا تھا۔ ہندوستان کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں آٹھ وکٹ پر314 رن ہے جو اس نے شارجہ میں4 جنوری2014 کو بنایا تھا۔
پاکستان کے سبھی کھلاڑی کرایسٹ چرچ میں30 جنوری 2018 کوہوئے میچ میں29.3 اوور میں69 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اسکا ہندوستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان کا پاکستان کے خلاف سب سے کم18.5 اوور میں71 رن ہے جو اس نے کولمبو میں19 فروری2006 کو بنایا تھا۔
سمیر منہاس نے113 بالوں پر17 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے172 رن بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکاڑد جتن پرانجپائے کے پاس ہے جنہوں نے کولکاتہ میں 19 جنوری 1990 کو ہوئے میچ میں آوٹ ہوئے بغیر139 رن بنائے تھے۔
سمت شرما نے لاہور میں24 ستمبر2006 کو ہوئے میچ میں نو اوور میں36 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جانب سے سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جانب سے سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ انوار علی کے پاس ہے جنہوں نے کولمبو میں19 اکتوبر2006 کو ہوئے میچ میں نو اوور میں35 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی  صدر میکرون سے ملاقات

    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات

    مارچ 29, 2026
    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی  سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    مارچ 29, 2026
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist