• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بھارت تشویش والا ملک!

(عامر سلیم خان)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 5, 2022
0 0
A A
بھارت تشویش والا ملک!
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے لگاتار چوتھی بار بھارت کو تشویش والے ممالک میں شامل کیا ہے۔ کمیشن نے بھارت، پاکستان اور چین سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کے سلب کنندہ ممالک کی صف میں شمار کیا ہے۔ امریکی کمیشن نے سال 2019 میں ملک میں مذہبی آزادی میں کمی کو اجاگر کیا تھا اور اپنی 2020 کی سالانہ رپورٹ میںبھی بھارت کو ’خاص تشویش والاملک‘ قرار دیا تھا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی، بھارت کو مذہبی آزادی کے معاملہ میں تنقید کا نشانہ بناتارہا ہے تاہم امریکی حکومت نے ابھی تک بھارت کو تشویش والے ملک کی فہرست میں شامل نہیں کیا ہے۔دوسری طرف وزارت خارجہ حکومت ہند کمیشن کے اس اعلان کو مسترد کرچکی ہے۔امریکی کمیشن، امریکی سرکار کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جو دنیا کے تمام ممالک میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتا ہے۔سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے عالمی سطح پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن ایک خود مختاراور دو طرفہ امریکی ادارہ ہے جومذہب کی آزادی کے عالمی حقوق کی نگرانی کرتاہے۔
فروری 2021 میں یو ایس سی آئی آر ایف کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پریشان کن ہے، بھارت میں مذہب کے نام پرمذہبی اقلیتوں کے استحصال میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بھارت میں شہریت کے جس متنازعہ قانون(سی اے اے) کیخلاف احتجاج ہو رہا تھا وہ قانون مسلمانوں کے ساتھ تفریق کیلئے بنایا گیا ہے۔ نئے قانون سے 19 لاکھ لوگوں کی شہریت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے قانون سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ بڑھ گیاہے۔ بھارتی سرکار نے متنازعہ قانون کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد بھی کیا۔امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت مذہب کی بنیاد پر شہریوں کا رجسٹر تیار ہوگا۔ بھارت میں مذکورہ قانون کے نفاذ کے بعد اظہار مذہب کی آزادی متاثر ہوئی ہے۔ امریکی کمیشن کے علاوہ ملک وبیرون ملک سماجی اور سیاسی شخصیات بھی انتباہ دے چکے ہیں کہ بھارت ’جینو سائڈ‘ کی طرف بڑھ رہا ہے۔حتی کہ مسلم ممالک کی وزارت خارجہ والی تنظیم اوآئی سی بھی ملک پر ان حالات کیلئے تنقید کرچکی ہے۔
کوئی کیا کہہ رہا ہے ہم اس بات سے متفق نہیںبلکہ اپنی سرکار کی پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہیں اور یہ ہماری بھارتی جمہوریت کی خوبصورتی ہے کہ ہم جب ملک میں کچھ غلط ہوتا ہے تو اس پر سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہیں اور سرکار ان پر کان بھی دھرتی ہے۔اپنی سرکار سے ہماری شکایت یہ ہے کہ امریکی کمیشن اور ملک وبیرون ملک لوگوں کو یہ کہنے کاموقع کیوں ملا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیا جارہاہے۔ یہ جتنا حکومت کیلئے الجھن والی بات ہے اس سے زیادہ بھارت کی اقلیتوں کو ذہنی خلجان میں ڈال رہی ہے۔پوری دنیا میں اکثریت او راقلیت کے بیچ تصادم کوئی نئی بات نہیں، مگر جب اس ٹکراؤ کیلئے حکومت پر تنقید ہونے لگے تو بات سنگین ہوجاتی ہے۔ اقلیتیں بھارت کو پوری دنیا میں اپنے لئے سب سے زیادہ ’ محفوظ‘ مانتی ہیں۔ اس میں سچائی بھی ہے کیونکہ دیش کا اکثریتی طبقہ ’امن پسند‘ رہا ہے ۔ بھارتی لوگ ہمیشہ امن پسند رہے ہیں اور یہاں تمام طبقات ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں، لیکن اس مذہبی رواداری اور طبقاتی یکجہتی کو آج کوئی نشانہ کیوں بنار ہاہے؟۔
ہماری سرکار کو اس المیہ پر بہت سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایساکیوں ہورہا ہے کہ کچھ لوگ اشتعال انگیز بیانات دیتے ہیں؟۔کیوں ملک کی ایک خاص اقلیت پر کوئی انگلی اٹھاتا ہے؟۔ کوئی کہنے لگتا ہے کہ مسلمانوں کاقتل کرو، تو کوئی اس قوم کو پاکستان جانے کی بات کرتا ہے۔ ایسی باتیں اقلیتوں کیلئے ذہنی تشویش کاباعث ہوتی ہیں اور وہ سوچتے ہیں کہ آخر ہمارے ملک میں ایسے لوگوں کی اچانک کیوں باڑھ آگئی ہے جن کیخلاف سرکار سختی سے نہیں نمٹ رہیہے؟۔ دیش میں امن کیلئے سرکار کو ان لوگوں کی ناک میں نکیل ڈالنی چاہئے جو بھارت کے امن پسند عوام میں مذہبی زہر پھیلاتے ہیں۔ خواہ وہ کسی بھی طبقے یا مذہب کے ہوں وہ ملکی امن وامان کیلئے اچھے نہیں کہے جاسکتے۔ انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ قدیم زمانے سے پوری دنیا کے لوگوں کو پیا رو محبت سے اپنے اندر سمولینے والے دیش کو کس کی نظر لگ گئی ہے؟۔ اگر اس کا تدارک سختی سے نہیں کیاگیا تو یقینی طو رپر ملک میں بدامنی اور خلجان پیدا ہوگا۔
بھارت کو تشویش والے ملک کی صف میں کھڑاکرنے کی وجہ سے ہر بھارتی کو تکلیف ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہئے کیونکہ یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ ہمارے ملک کے بارے میں ایسی باتیں کہی جائیں اور ان پر بحث کھڑی ہو۔جب سماج یا ملک میں کوئی غلط روایت جنم لیتی ہے تو وقت رہتے اس کیخلاف قدم اٹھایا جانا چاہئے لیکن یہ بھی سچائی ہے کہ ایک طویل عرصے سے لوگ بھارت کے امن میں زہر گھول رہے ہیں لیکن ان کیخلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ وہ جو منہ میں آئے بلاعقوبت بولتے ہیں۔ ماب لنچنگ ہو، گئورکشا کے نام پر مسلم اقلیت کے ساتھ زدوکوب کامعاملہ ہو، مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز بیانات کا معاملہ ہو، ایسے درجن بھر ایشوز ہیں جن کیخلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ لے دے کے وزیراعظم نریند مودی ماب لنچنگ کیخلاف کئی بار بولے جس کے بعد اس میں کافی حد تک تخفیف ہوئی۔ اگر وزیراعظم پوری سنجید گی سے اس پر غور کریں تو یقینی طو رپردیش کے حالات پرامن ہوں گے۔
ہر سماج اور ہر طبقے میں کچھ غلط عناصرپائے جاتے ہیں جو اپنی ذاتی تسکین ، نام ونمود یا مالی مفادات کیلئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں، اگر انہیں کھلا چھوڑ دیاجائے گا تو وہ ایک دن سماج کیلئے ناسور بن جائیں گے۔ اب سوال یہ ہے کہ سرکار کینسر بننے تک انہیں ڈھیل کیوں دے رہی ہے؟۔ ملک میں پیدا ہونے والے ایسے حالات کیلئے کیاکیا چیزیں ذمہ دار ہیںان پر قدغن لگانی چاہئے۔ ملک میں بدامنی پھیلانے کیلئے جہاں کچھ انفرادی عناصر ذمہ دار ہیں تو وہیں ہماری میڈیا کے کئی ادارے برابر اشتعال انگیزی پھیلارہے ہیں۔ وہ ایسی خبریں تلاش کرتے ہیں جس سے مسلم اقلیت کیخلاف اکثریت کے ذہن میں تشویش پیدا کی جائے۔ وہ دھڑلے سے اپناکام کررہے ہیں اور ذمہ دار ادارے خاموشی سے ایسے حالات کیلئے سماج کو سازگار بنارہے ہیں۔ایسے میں وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ بذات خود اس کیخلاف ٹھوس قدم اٹھائیں کیونکہ اس سے نہ صرف ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے بلکہ اس کے سربراہ پر بھی انگلیاں اٹھتی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist