• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ہندوستان خطاب کا سب سے بڑا دعویدار ہے: شاستری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 30, 2026
0 0
A A
ہندوستان خطاب کا سب سے بڑا دعویدار ہے: شاستری
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ہندوستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا ماننا ہے کہ موجودہ چیمپئن ہندوستان اس بار تاریخ رقم کر سکتا ہے اور مسلسل دو مرتبہ خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن سکتا ہے۔ہندوستانی ٹیم کی موجودہ کارکردگی بے حد شاندار رہی ہے۔ 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کے بعد سے ٹیم انڈیا نے کوئی بھی دو طرفہ سیریز یا ٹورنامنٹ نہیں ہارا ہے۔ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ہندوستان کا جیت۔ہار کا ریکارڈ 32-5 ہے، جو کسی بھی حریف ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر 1 پر موجود ہندوستانی ٹیم کے پاس اس وقت دنیا کی سب سے بہترین اسکواڈ ہے۔ ٹیم میں نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی بلے باز ابھیشیک شرما اور نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی گیند باز ورون چکرورتی شامل ہیں جو حریفوں پر حاوی نظر آ رہے ہیں۔ٹیم کی مضبوطی پر بات کرتے ہوئے شاستری نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ ڈیفینڈنگ چیمپئنز واضح طور پر جیت کے مضبوط دعوے دار کے طور پر آغاز کریں گے۔ اگر آپ ہر ایک کھلاڑی کو دیکھیں، ان کی موجودہ فارم، میچ فٹنس اور حالیہ دنوں میں کھیلا گیا کرکٹ، یہ سب انہیں صاف طور پر فیورٹ بناتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ ان کے ٹاپ آرڈر اور اس کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہیں تو صورتِ حال اور بھی مضبوط نظر آتی ہے۔‘‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں ’مین اِن بلیو‘ کا سفر اب تک تقریباً بے داغ رہا ہے۔ ٹیم نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دسمبر میں 2024 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی۔ نئے سال میں بھی ہندوستان کا یہ فتح کا سلسلہ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستان نے 3-1 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ شاستری کا یہ اعتماد ٹیم کی اسی مسلسل کارکردگی پر مبنی ہے۔شاستری کا ماننا ہے کہ ہندوستانی سلیکٹرز نے ٹیم میں نوجوان جوش اور تجربے کا بہترین امتزاج تیار کیا ہے، جو ایک اور ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا، ’’کئی کھلاڑیوں پر ماضی کا کوئی بوجھ نہیں ہے۔ وہ اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور یہ ان کے لیے اپنے فطری کھیل کو کھل کر دکھانے کا موقع ہے۔ دوسری جانب آپ کے پاس وہ کھلاڑی بھی ہیں جو ویسٹ انڈیز میں پچھلا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور اپنے ساتھ بے پناہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ٹیم میں جسپریت بمراہ ہیں اور ہاردک پانڈیا ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہاردک اس وقت زبردست فارم میں ہیں اور گیند اور بلے دونوں سے میچ جتانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ شوم دوبے کی کارکردگی بھی خاصی شاندار رہی ہے اور وہ ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا۔ ہندوستان گروپ اے میں شامل ہے جس میں ہندوستان کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، پاکستان اور یو ایس اے شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist