چٹاگانگ، نوجوان اوپنر ذاکر حسن کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن ہفتہ کو 272 رن بنا لئے ، حالانکہ چھ وکٹوں کے نقصان کی وجہ سے ٹیم پر شکست کا خطرہ ہے ۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لیے ابھی 241 رنز درکار ہیں جب کہ ہندوستان جیت سے محض چار وکٹوں سے دور ہے ۔ بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز ذاکر اور نجم الحسن شانتو نے چوتھے دن کا آغاز 42 رنز کے اسکور سے کیا اور 124 رنز کی سنچری شراکت داری کی۔بنگلہ دیش نے پہلے سیشن میں کوئی وکٹ نہیں گنوائی، حالانکہ امیش یادو نے لنچ کے فوراً بعد شانتو کو 67 رنز پر آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ شانتو نے 156 گیندوں کی اننگز میں سات چوکے لگائے ۔پہلی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے بڑی شراکت داری کو جمنے نہیں دیا۔ اکشر پٹیل نے ذاکر حسن کو پانچ رنز پر بولڈ کیا جبکہ کلدیپ یادو نے لٹن داس (19) کو اسپن کے جال میں پھنساکر امیش کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ذاکر نے دوسرے اینڈ سے اچھے شاٹس کھیلنا جاری رکھا اور اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری مکمل کی۔ ذاکر نے 224 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز بنائے ، حالانکہ وہ سنچری مکمل کرتے ہی روی چندرن اشون کا شکار ہو گئے ۔اس کے بعد اکشر پٹیل نے مشفق الرحیم (23) اور نورالحسن (تین) کو آؤٹ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک شکیب الحسن نے 40 جبکہ مہدی حسن میراز نے نو رنز بنائے ۔