• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 9, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

مستقل امن کی اپیل،ہرمز کے ذریعے آزاد نقل و حمل کا مطالبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 9, 2026
0 0
A A
بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) وزارت خارجہ نے بدھ کے روز امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان طے پانے والے دو ہفتوں کے جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ تنازعات سے گھرے مغربی ایشیا میں "مستقل امن” کی راہ ہموار کرے گا۔ایک سرکاری بیان میں، ہندوستان نے "کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری” کی وکالت کرنے والے اپنے مستقل موقف کا اعادہ کیا ہے، جو جاری دشمنی کے جلد خاتمے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔تنازعہ کے وسیع تر اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ طویل کشیدگی نے جہاں شہریوں کو "شدید مصائب” سے دوچار کیا ہے، وہیں عالمی توانائی کی فراہمی اور تجارتی نیٹ ورکس کو بھی نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ ہندوستان نے "جہاز رانی کی بلا روک ٹوک آزادی” کو برقرار رکھنے اورا سٹریٹجک لحاظ سے اہم آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی تجارت کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو بین الاقوامی تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔یہ بیان عالمی سطح پر معاشی اور سکیورٹی مضمرات پر بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان مغربی ایشیا میں استحکام کے لیے نئی دہلی کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ جنگ بندی کا اعلان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا، جس میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور جامع جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔امریکہ اور ایران دونوں کے وفود 10 اپریل کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد ٹاکس کے نام سے منسوب اس مجوزہ مذاکرات میں دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک جامع اور پائیدار معاہدے پر توجہ مرکوز کیے جانے کی توقع ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا اشارہ دیا ہے، جس سے ان امیدوں کو تقویت ملی ہے کہ یہ جنگ بندی مغربی ایشیا میں وسیع تر سفارتی تبدیلی کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔ توقع ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی مندوبین اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ساتھ ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ وینس اس وقت ہنگری کے دورے پر ہیں اور اس کے بعد وہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔دریں اثنا ہندوستان نے بدھ کو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عارضی جنگ بندی مغربی ایشیا میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گی۔ایک سرکاری بیان میں، وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے مسلسل کشیدگی میں کمی کی وکالت کی ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جاری تنازعہ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ضروری ہے۔”حکومت نے تنازعہ کے وسیع تر انسانی اور معاشی اثرات پر روشنی ڈالی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اس نے بے حد تکالیف” کا باعث بنی ہے اور عالمی توانائی کی فراہمی اور تجارتی نیٹ ورک میں خلل ڈالا ہے۔ہندوستان نے اپنے دیرینہ موقف کو دہرایا کہ سفارتی ذرائع سے پرامن حل ہی خطے میں آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

    بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

    اپریل 9, 2026
    اگنی ویروں کو ہریانہ میں  20 فی صد ریزرویشن

    اگنی ویروں کو ہریانہ میں 20 فی صد ریزرویشن

    اپریل 9, 2026
    سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا انتقال

    سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا انتقال

    اپریل 9, 2026
    مودی کی ہی ہی، کھی کھی اور زبردستی گلے پڑنے والی خارجہ  پالیسی نے پوری دنیا میں بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا:سنجے سنگھ

    مودی کی ہی ہی، کھی کھی اور زبردستی گلے پڑنے والی خارجہ پالیسی نے پوری دنیا میں بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا:سنجے سنگھ

    اپریل 9, 2026
    بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

    بھارت نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

    اپریل 9, 2026
    اگنی ویروں کو ہریانہ میں  20 فی صد ریزرویشن

    اگنی ویروں کو ہریانہ میں 20 فی صد ریزرویشن

    اپریل 9, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist