• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے:راج ناتھ سنگھ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 16, 2024
0 0
A A
بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے:راج ناتھ سنگھ
Share on FacebookShare on Twitter

جموں،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے دفعہ 370 کو ہٹانے اور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں بھارت آج تمام محاذوں پر ایک طاقت ور ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آگیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز کٹھوعہ کے بشولی میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے کہا تھا کہ جب ہماری سرکار آئی گی تو ہم دفعہ 370 کو ہٹائیں گے اور جموں و کشمیر کا بھی وہی درجہ ہوگا جو ملک کی باقی ریاستوں کا ہے اور ہم نے رام مندر کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا تھا، ہم نے یہ دونوں وعدے پورے کئے ‘۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے جموں وکشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی لیکن ہم کہتے ہیں کہ جس طریقے سے جموں وکشمیر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو یہاں دودھ کی ندیاں بہہ رہی ہیں’۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت تمام محاذوں پر ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کا قد بڑھ رہا ہے اور ہماری باتوں کو پہلی بار سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے ان کا کہنا تھے : ‘ہم سرحد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم نے 28 ستمبر کو سرجیکل اسٹرائیک کرکے اپنے طاقت کا ثبوت بھی فراہم کیا ہے ‘۔وزیر دفاع نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں ملک نئی بلندیوں کو طے کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہماری فوجی طاقت کا دنیا کی بہترین فوجی طاقتوں میں شمار ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی جماعتوں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی یہاں تک کانگریس نے بھی دفعہ 370 کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا: ‘میں نے نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو کشمیر میں برف کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا اگر دفعہ 370 ختم نہ ہوا ہوتا تو کیا وہ ایسا کر سکتے تھے ‘۔محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا: ‘محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ دفعہ 370 ہٹے گا تو یہاں خون کی ندیاں بہیں گی لیکن میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں تیزی سے تعمیر ترقی ہو رہی ہے اور یہاں دودھ کی ندیاں بہہ رہی ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ یہاں ترنگا اٹھانے والا بھی کوئی نہیں رہے گا لیکن آج یہاں ہر گھر اور ہر سرکاری عمارت پر ترنگا لہرا رہا ہے ‘۔وزیر دفاع نے کہا کہ بی جے پی کے سنکلپ پترا میں وزیر اعظم نے 70 برسوں میں پہلی بار لوگوں کے مفت علاج کو یقینی بنایا، ان کے بغیر ایسا کون کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں معاشی درجہ بندی میں ہمارا ملک گیارہویں نمبر پر تھا لیکن آج ہم پانچویں نمبر پر ہیں اور سال 2027 کے آتے آتے ہمارا شمار دنیا کے تین ٹاپ ملکوں کی فہرست میں ہوگا۔انہوں نے لوگوں سے ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی خواتین کی خود مختاری اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم 3 کروڑ لکھ پتی بہن جی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist