• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

’’ انڈیا اتحاد کی حکومت بنی تو ترنمول کانگریس باہر سے حمایت کرے گی‘‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 16, 2024
0 0
A A
’’ انڈیا اتحاد کی حکومت بنی تو ترنمول کانگریس باہر سے حمایت کرے گی‘‘
Share on FacebookShare on Twitter

کلکتہ (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ترنمول کانگریس حکومت کا حصہ بننے کے بجائے باہر سے حمایت کرے گی ۔ممتا بنرجی نے بدھ کو ہگلی ضلع ہیڈکوارٹر چنچورا میں ترنمول کانگریس کے امیدوار رچنا بنرجی کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت مرکز میں بنے گی اور ہم باہر سے ہر طرح کی مدد کریں گے ۔ تاکہ بنگال میں میری ماں اور بہنوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، 100 دن کے کام میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ممتا بنرجی کی باہر سے حمایت کو لے کر سیاسی حلقوں میں بات چیت شروع ہو گئی ہے ۔ ماضی میں بائیں بازو کی مختلف جماعتوں نے ، بشمول بنگال کی سابق حکمراں جماعت، سی پی ایم، نے کابینہ میں شامل ہوئے بغیر مرکز میں پہلی یو پی اے حکومت (منموہن سنگھ کی قیادت میں) کی حمایت کی تھی۔ دوسری طرف ممتا اور ان کی پارٹی ترنمول م کانگریس ماضی میں کئی مرتبہ براہ راست مرکزی حکومت میں شامل ہو چکی ہیں۔ صرف ایک مرتبہ1998 میں اٹل بہاری واجپئی کی 13 ماہ کی حکومت میں ممتا شامل نہیں ہوئی تھیں اور باہر سے حمایت کی تھی۔ممتا بنرجی سمیت ترنمول لیڈر مختلف اوقات میں واجپئی اور منموہن کی کابینہ میں شامل رہے ۔ ترنمول کانگریس واجپائی 1999 سے 2004 تک حکومت میں تھیں (درمیانی مدت کو چھوڑ کر)۔ ممتا نے 2009 میں منموہن کی کابینہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 2011 میں وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی ان کی پارٹی حکومت کی حمایت کرتی رہی ۔ ترنمول کانگریس کے لیڈران ‘‘انڈیا ’’ اتحاد کو باہر سے حمایت کرنے کے ممتا بنرجی کے تبصروں کی وضاحت کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔ کنال گھوش نے کہا کہ پارٹی کی لائن کیا ہوگی، پوزیشن کیا ہوگی، حتمی فیصلہ لیڈر ہی لیں گی۔ اس لیے ان کے کسی بھی تبصرے پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ کنال نے یہ بھی کہاکہ لیکن ایک بات واضح ہے کہ بی جے پی ہار رہی ہے ۔ اپوزیشن اتحاد انڈیا دہلی میں ایک متبادل حکومت تشکیل دے رہی ہے ۔ اور ترنمول کانگریس ریگولیٹر کا کردار ادا کرے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    اپریل 4, 2026
    روٹی کی اہمیت

    روٹی کی اہمیت

    اپریل 4, 2026
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist