• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ہندوستان ویسٹ انڈیز کے مابین میچ میں جو جیتا وہی سکندر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 1, 2026
0 0
A A
ہندوستان ویسٹ انڈیز کے مابین میچ میں جو جیتا وہی سکندر
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
دسویں ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ کیلئے ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کولکاتہ کے ایڈن گاتڈینس میں اتوار ( یکم مارچ) کو مدمقابل ہونگیں۔ ویسے تو اس ٹورنامنٹ میں کوئی کوارٹر فائنل نہیں ہے مگر یہ میچ کوارٹر فائنل بن گیا ہے اور اس کوارٹر فائنل کی فاتح سیمی فائنل میں کھیلنے کی حقدار بنے گی۔
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابھی تک جو30 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں پہندوستان نے19 میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے دس میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے مابین ایک میچ نامکمل بھی رہا ہے۔ ہندوستان کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی میچوں میں بھلے ہی اچھا ہو ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری ہے۔ اس نے چار نمیں سے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہندوستان نے ایک میچ جیتا ہے۔ دونوں کے درمیان کو ااخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں ویسٹ انڈیز نے تین میچوں میں اور ہندوستان نے دو میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے۔ اپنے گھر پر ہندوستان کا ریکارٖڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بء حد شاندار ہے۔ اس نے ہندوستان میں دس میچو ں میں سے آٹھ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو دو میچوں میں جیت حاصل ہوئی ہے۔
ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے مابین آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ13 اگست2023 کو لوڈرہل میں کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز8 وکٹ سے فاتح بنی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 165 رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے18 اوور میں دو وکٹ پر171/ رن بناکر میچ جیتا تھا۔
ویسٹ انڈیزکا ہندوستان کے خلاف سب سے زیاد اسکور مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر245 رن ہے جو اس نے لاڈرہل میں27 اگست2016 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔ اس میچ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر244 رن بنائے تھے جو اس کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔
لاڈرہل میں3 اگست2019 کو ہوئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر95 رن بنائے تھے جو اس کا ہندوستان کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے کم اسکور19.4 اوور میں138 رن ہے جو اس نے بیسیٹیری میں یکم اگست2022 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔
ایون لوئیس نے کنگسٹن میں9 جولائی2017 میں ہوئے میچ میں62 بالوں پر چھ چوکوں اور بارہ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر125 رن بنائے تھے جو ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ہندوستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز روہت شرما کے پاس ہے جنہوں نے لکھنو میں6 نومبر2018 کو ہوئے میچ میں95 منٹ میں61 بالوں پر آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 111 رن بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کرانے کا اعزاز بائیں ہاتھ کے تیز بالر عبید میکائے کے پاس ہے جنہوں نے بیسیٹیری میں یکم اگست2022 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں17 رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیاتھا۔ روی بشنوئی نے لوڈرہل میں7 اگست2022 کو ہوئے میچ میں2.4 اوور میں رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ہندوستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    مارچ 1, 2026
    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مارچ 1, 2026
    بل کلنٹن سے 6 گھنٹے سے زائد بند کمرہ سماعت میں ایپسٹین فائلز سے متعلق سخت سوالات

    بل کلنٹن سے 6 گھنٹے سے زائد بند کمرہ سماعت میں ایپسٹین فائلز سے متعلق سخت سوالات

    مارچ 1, 2026
    کینیڈا نے تل ابیب سے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں سے ایران سے نکلنے کا انتباہ

    کینیڈا نے تل ابیب سے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں سے ایران سے نکلنے کا انتباہ

    مارچ 1, 2026
    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    مارچ 1, 2026
    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مارچ 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist