• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بھارت کی بنگلہ دیش میں نمائندگی کریں گے اوم برلا

طارق رحمان کی حلف برداری میں شرکت کے لیے وزیر اعظم مودی اور شہباز شریف کو دعوت نامہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 16, 2026
0 0
A A
بھارت کی بنگلہ دیش میں نمائندگی کریں گے اوم برلا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یواین آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا منگل کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نو منتخب حکومت کی حلف برداری تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس اہم موقع پر لوک سبھا اسپیکر کی موجودگی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ دونوں ممالک کو جوڑنے والی جمہوری اقدار کے تئیں ہندوستان کے پختہ عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جیسے تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام سے جڑے پڑوسیوں کے طور پر ہندوسان مسٹر رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش میں منتخب حکومت کا خیر مقدم کرتا ہے، جن کے وژن اور اقدار کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں مسٹر رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب منگل کو منعقد ہوگی۔ پارلیمانی انتخابات میں مسٹر رحمان کی پارٹی کی جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر رحمان سے ٹیلی فون پر بات کر کے انہیں مبارکباد دی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ بنگلہ دیش کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی ان کی کوششوں میں ہندوستان اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون دے گا۔ دریں اثنا بنگلہ دیش کی نئی حکومت کی تقریبِ حلف برداری میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 10 سے زائد غیر ملکی نمائندوں کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔ بنگلہ دیشی اخبار دی ڈیلی اسٹار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور عبوری حکومت کے ذرائع کے حوالے سے اتوار کے روز یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ میں وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عبوری حکومت نے تقریبِ حلف برداری میں چین سمیت جنوبی ایشیائی اور دیگر ایشیائی ممالک کے 12 سے زائد نمائندوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ رپورٹ میں بی این پی کے بین الاقوامی امور کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ہمایوں کبیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بی این پی حکومت باہمی مفاد اور احترام کی بنیاد پر ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں ایس جے شنکر کی شرکت اور انتخاب کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا طارق رحمان کو فون کرنا باہمی تعلقات میں بہتری کی علامت ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    قابض فوج کے 7 اہلکار تحویل میں ہیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں : بی ایل اے

    قابض فوج کے 7 اہلکار تحویل میں ہیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں : بی ایل اے

    فروری 16, 2026
    پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا الزام، اہل خانہ کا بلوچستان بھر میں لاپتہ ہونے کا دعویٰ

    پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا الزام، اہل خانہ کا بلوچستان بھر میں لاپتہ ہونے کا دعویٰ

    فروری 16, 2026
    جے ایس ایم ایم نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت پر اعتراض کیا

    جے ایس ایم ایم نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت پر اعتراض کیا

    فروری 16, 2026
    عاصم منیر کو میونخ کانفرنس میں شناختی کارڈ چیک کے لیے روکا گیا

    عاصم منیر کو میونخ کانفرنس میں شناختی کارڈ چیک کے لیے روکا گیا

    فروری 16, 2026
    قابض فوج کے 7 اہلکار تحویل میں ہیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں : بی ایل اے

    قابض فوج کے 7 اہلکار تحویل میں ہیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں : بی ایل اے

    فروری 16, 2026
    پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا الزام، اہل خانہ کا بلوچستان بھر میں لاپتہ ہونے کا دعویٰ

    پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا الزام، اہل خانہ کا بلوچستان بھر میں لاپتہ ہونے کا دعویٰ

    فروری 16, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist