• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

انڈیا اتحاد:کشتی ڈگمگارہی ہے

سید سرفراز احمد،بھینسہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 28, 2024
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

متحد ہونا متحد رہنا اور متحدہ کام کرنا اگر یہ سہ لسانی فارمولہ پر کام کیا جائے تو اتحاد کے باقی رہنے کی گنجائش بھی باقی رہتی ہے کسی بھی اتحاد کے معاملہ میں کوئی ذاتی مفاد شامل نہ ہو دولت بٹورنے کی نیت نہ ہو عہدے کی خواہش نہ ہو تب ہی اتحاد دیر پا یا مستقل قائم رہ سکتا ہے ورنہ یک جٹ ہوتے بھی نہیں کہ بکھرنے لگتے ہیں کے مترادف کیفیت برپا ہوجاتی ہے ویسے ایک کہاوت ہے اکیلا ایک چنا نہیں پھوڑ سکتا واقعتاً ہم روز مرہ کی زندگی میں بھی دیکھتے ہیں خواہ وہ نجی،خاندانی،تجارتی ہوزندگی کے ہر شعبہ میں اتحاد ناگزیر ہے ورنہ کسی بھی مشکل کام کو انجام دینا بہت مشکل ہوجاتا ہے اس سے آگے بڑھ کر دیکھاجائے تو سیاسی معاملات انتہائی اہم ہوتے ہیں جس کیلئے اتحاد سب سے اہمیت کا حامل ہے لیکن سیاست ہمیشہ دوکوڑی کے روپ میں دیکھی جاتی ہے کب کون کونسا روپ اختیار کرتا ہے جسکا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا چونکہ سیاست میں دوستی اور دشمنی شانہ بہ شانہ چلتے ہیں اگر ہم بھارت کی موجودہ سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہیں تو معلوم ہوتا ہیکہ ایک سیاسی گوشہ اس ملک کے آئین اور جمہوریت کے بالکل متضاد چل رہا ہے اور دوسرا سیاسی گوشہ جمہوریت اور آئین کو حقیقی روح میں واپس لانے کی کوشش کررہا ہے جس کی کوشش کیلئےقومی و علاقائی سیکولر پارٹیوں نے ایک متحدہ پلیٹ فارم بھی سجایا ہے لیکن پلیٹ فارم سجانا جتنا آسان ہے اسکو چلانا اتنا ہی مشکل ہے متحدہ پلیٹ فارم کو چلانے کیلئے حوصلے قربانیاں آزمائشیں پیش آتی ہیں اگر وہ اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو تب ہی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرسکتے ہیں ورنہ کوئی معمولی امید بھی نہیں کی جاسکتی۔ہمارا ملک پچھلے دس سالوں سے بڑے ہی نازک دور سے گذر رہا ہے اس ملک کی سیاست نے یہاں کی عوام کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہےجس ملک کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہ ملک آج جمہوریت کا صرف نام لیوا بن چکا ہے جس ملک کو مذہب سے اوپر جمہوریت کو فوقیت دی جاتی تھی وہ ملک کی سیاست کا ایک حصہ آج جمہوریت اور آئین پر مذہب کو فوقیت دے رہی ہے اسی لیئے اس ملک کی عوام جمہوریت اور ہندوتوا کی کشمکش میں الجھ کر رہ گئی ہے اچھی بات یہ ہیکہ آج بھی اس ملک کی عوامی اکثریت ہو یا سیاسی اکثریت جمہوریت کے گن گاتی ہے اور جمہوریت کا دم بھرنے کی کوشش کررہی ہے اسی کوشش کیلئے ملک کی قومی و علاقائی پارٹیوں نے مذہب سے اوپر اٹھ کر سیکولرزم کو پروان چڑھانے آئین کا تحفظ کرنےکیلئے ایک متحدہ لپیٹ فارم انڈیا اتحاد کو سجایا ہے یہ بڑا ہی خوش آئند اقدام ہے لیکن جس اتحاد نے ایک بڑے کام کیلئے اپنے آپ کو تیار کیا ہے وہ اتحاد ابھی اتنی بڑی قربانیوں کو جھیلنے کیلئے تیار نظر نہیں آرہا ہے یا پھر وہ ان قربانیوں کے قابل ہی نہیں ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہوسکتا ہیکہ وہ اس ملک کے عوام کی بھلائی کو ٹھکرا کراپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں تو بھلا ایسے اتحاد سے آگے بھی کوئی کیسے اچھی امید کرسکتا ہے؟کسی بھی سیاسی اتحاد میں اختلافات کا پایا جانا ایک عام سی بات ہے لیکن ان اختلافات کو بالائے طاق رکھکر اتحاد پر ڈٹ کر رہنا یہ استقامت کی اور بڑے پن کی نشانی ہوتی ہے لیکن شائد اس قابل بھی کوئی نہیں ہے اورانڈیا اتحاد میں ابھی تک یہ سب نظر بھی نہیں آرہا ہے۔اسمیں کوئی شک نہیں ہیکہ انڈیا اتحاد کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس ہے جسکو انڈیا اتحاد میں مرکزی کردار کی زمہ داری شونپی گئی ہے یعنی کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے کو اس انڈیا اتحاد کی بڑی زمہ داری دی گئی لیکن جس طریقے سے انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیوں کے اختلافات جو منظر عام پر آرہے ہیں وہ انڈیا اتحاد کے کھوکھلے پن کی کھلی دلیل ہے حالانکہ اسی انڈیا اتحاد سے حکمران جماعت کے پیروں تلے زمین کھسک رہی تھی لیکن اب شائد حکمران کیلئے یہ خوشخبری ہوسکتی ہے ابھی مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس کی سربراہ و وزیر اعلی ممتا بنرجی کا جس طریقے سے رد عمل سامنے آیا ہے وہ اپنے آپ میں ایک حماقت کی نشانی ہے ممتا بنرجی نے کھلے الفاظ میں یہ کہا کہ ہمارا انڈیا اتحاد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم لوک سبھا انتخابات میں بنگال کی 42 نشستوں پر تنہا الیکشن لڑیں گے اور لوک سبھا انتخابات کے بعد ہی فیصلہ کریں گے کہ آیا انھیں کس کا ساتھ دینا ہے دیدی کا فرمان جاری ہوتے ہی دوسری طرف پنجاب کے عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلی بھگونت مان نے بھی پنجاب کی تمام 13 نشستوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ صادر کیا ہے اور تیسری طرف بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور تیجسوی میں بھی اختلافات منظر پر آنے لگے جس سے یہ نتجہ اخذ کیا جاسکتا ہیکہ بہار میں بھی سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے اتحاد سے بہار میں حکومت تشکیل دینے والے آج ایک حمام کے ننگے بن چکے ہیں دیدی کا ماننا ہیکہ انھوں نے کانگریس کو بہت سی تجاویز دی تھی لیکن اسے مسترد کردیا گیا اور ہم کانگریس کو بنگال میں دو نشستیں دینے پر آمادہ ہوئے تھے لیکن کانگریس کو مزید نشستیں درکار تھی جسکے سبب ترنمول کانگریس پارٹی نے تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا ہے عام آدمی پارٹی کے قومی سربراہ اروند کیجریوال منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کی گرفتاری کے بعد فی الحال ایسے چپی سادھے ہوئے ہیں جیسے کہ انھیں کسی سانپ نے سونگھ لیا ہے پنجاب کے بھگونت مان کا فیصلہ اس بات کی طرف واضح اشارہ دے رہا ہیکہ عام آدمی پارٹی حکمران جماعت کے خوف سے انڈیا اتحاد سے دوری بنانا چارہی ہو اور کہیں نہ کہیں کیجریوال کو بھی یہ خوف کھائے جارہا ہوگا کہ حکمران جماعت انھیں بھی سلاخوں کے پیچھے نہ بھیج دیں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار جو سیاست میں ایک اچھا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں اور سیاسی چانکیہ مانے جاتے ہیں جنکا ماضی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد بھی رہ چکا ہے لیکن تجسوی کے ساتھ انکے اختلافات ایک بہانہ ہوسکتے ہیں کیونکہ شائد وہ انڈیا اتحاد کے سربراہ کے طور پر خود کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا نتیش کمار کی ہمیشہ سے یہ سیاسی شعبدہ بازی رہی کہ وہ ہر حال میں اپنی گدی کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں شائد جسکے بغیر انکا جینا محال ہے اب کیا پتہ لوک سبھا انتخابات تک نتیش کدھر ڈوبیں گے کدھر نکلیں گے جسکا کوئی بھروسہ نہیں۔اہم سوالات یہ ہیکہ کیا انڈیا اتحاد لوک سبھا انتخابات تک اپنی ثابت قدمی دکھاپائے گا؟اگر دکھاپائے گا توکیا اکثریت اگر چہ حاصل ہوجائے گی تو حکومت چلاسکے گا؟پھر تو اور مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے قبل اسکے کہ انڈیا اتحاد کی علاقائی پارٹیوں کو اپنا اپنا بھی جائزہ لیتے ہوئے اتحاد کے ساتھ چلنا چاہیئے کیونکہ اہم بات یہ ہیکہ عوام کی رائےریاستی سطح پر الگ اور ملکی سطح پر الگ ہوتی ہے یہ بات علاقائی جماعتوں کو اچھا ذہن نشین کرلینا چاہیئے مطلب یہ ہیکہ ملک کی عوام میں لوک سبھا انتخابات کیلئے جو رائے کا رجحان پیدا ہورہا ہے وہ علاقائی پارٹیوں کی بہ نسبت دو دھڑوں میں یعنی ملک کی دو قومی پارٹیوں بی جے پی اور کانگریس میں تقسیم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ایسا بھی نہیں ہیکہ علاقائی پارٹیوں کو عوام مکمل فراموش کردے گی وہ بھی اپنے حصہ میں کچھ نشستیں حاصل کرلیں گے لیکن اکثریتی رائے کے تناظر میں لوک سبھا الیکشن بی جے پی بمقابلہ کانگریس ہونے کی توقع ہے تو کہنا یہ ہیکہ علاقائی پارٹیاں کیوں کانگریس کو بڑا بناکر اسکے ساتھ نہیں چلنا چاہتی ہے؟حالانکہ کانگریس ہی بی جے پی سے مقابلہ کی اصل دعویدار ہے اور قومی پارٹی بھی بلکہ کھرگے راہل گاندھی اور پرینکا بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے شب وروز جدوجہد کررہے ہیں آئین کو بچانے جمہوریت کا تحفظ کرنے مذہب کی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے محبت کی درکان کھول رہے ہیں تو کیا علاقائی جماعتیں چھوٹی چھوٹی قربانیاں نہیں دے سکتی؟حالانکہ کیجریوال اور ممتا دیدی سینہ ٹھوک کر بی جے پی پر ملک میں نفرت پھیلانے کا الزام لگاتے ہیں تو محبت کی دکان لگانے میں کیوں پس وپیش کررہے ہیں؟ سیکولر علاقائی جماعتوں کویہ سیاسی منطق سے اور اپنی سیاسی قوت پر جو فخر ہے اس سے باہر نکلنا ہوگا تب ہی آپ بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں بازی مارنے سے روک سکتے ہیں۔ابھی تو انڈیا اتحاد کو آزمائشوں اور قربانیوں کے سمندر سے گذرنا ہے جو آگ کے دریا کے مترادف ہےجو ایک طویل مسافت ہے لیکن ابھی سے یہ کشتی ڈگمگاتی نظر آرہی ہے کہیں ایسا نہ ہوجائے کہ ایک ایک سیاسی مسافر کشتی سے جاتا رہے اور صرف ملاح ہی باقی رہ جائے انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کو بار بار سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیئے قربانیوں میں ایکدوسرے پر سبقت لے جانا چاہیئے تب ہی وہ بی جے پی سے مقابلہ کرسکتے ہیں کیونکہ یہ سفر کا ابھی تو آغاز ہوا ہے جو ایک طویل سفر ہے جسمیں پر خار کانٹے بچھائے جائیں گے قدم قدم پر مشکلیں آئیں گی لیکن ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے صبر وتحمل سے کام کرنے والے ہی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں اگر انڈیا اتحاد بکھرتا رہا تو ملک کی عوام میں ایک منفی پیغام بھی جائے گا جسکا منفی اثر بھی رائے دہی پر پڑ سکتا ہے اور بی جے پی کا کام آسان ہوسکتا ہے ایک بات انتہائی اہم ہیکہ ملک کی عوام لوک سبھا انتخابات میں علاقائی جماعتوں کی کٹھ پتلی نہ بنیں بلکہ قومی سیکولر پارٹی کو اولین ترجیح میں شامل کریں تاکہ ملک میں جو نفرت اور مذہب کی سیاست کا پرچار ہورہا ہے وہ محبت اخوت اور امن میں بدل سکے انڈیا اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کا منشاء بھی یہی ہونا چاہیئے اگر انڈیا اتحاد تاش کے پتوں کی طرح ٹوٹ کر بکھرتا رہا تو اسکا خمیازہ خود انھیں اپنی ریاست کے آئندہ الیکشن میں بھگتنا بھی پڑسکتا ہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist