• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بھارت کی خلائی سائنس کے شعبے کے اسٹارٹ اپزاپنے لیے نامور منڈیوں ، عالمی اشتراک کی تلاش میں ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 11, 2023
0 0
A A
بھارت کی خلائی سائنس کے شعبے کے اسٹارٹ اپزاپنے لیے نامور منڈیوں ، عالمی اشتراک کی تلاش میں ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 10؍ جولائی ،: ہماراسماج:مدار میں سیارچوں میں ازسر نو ایندھن پہنچانے کے ہدف سے لے کر کرۂ ارض کی صحت کی نگرانی تک،بھارتی اسٹارٹ اپ ادارے، خلائی شعبے میں مقتدر منڈیوں میں اپنے لیے معقول مقام اس امید کے ساتھ تلاش کر رہے ہیں کہ عالمی تجارتی اشتراک کا راستہ کھولا جائے اور اس کے توسط سے بڑے مواقع حاصل کیے جائیں۔ مذکورہ بالا باتیں ایک خصوصی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ذریعہ آرٹیمس معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد نیز خلائی سائنس کے شعبے پر توجہ مرکوز کرنے خصوصاً کنٹرول اور تکنالوجی منتقلی سے متعلق موضوعات کا حل نکالنے کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران جو پہلو ابھر کر سامنے آئے اس سے نجی شعبوں، صنعتوں کے قائدین کو یہ یقین ہوا کہ ان کے لیے دروازے کھل جائیں گے۔ چونکہ 2020 میں بھارت نے خلائی شعبے کو کھول دیا تھا، تب سے 150 سے زائد اسٹارٹ اپ ادارے راکٹ سازی اور سیارچہ سازی، خلابازوں کے لیے تربیتی سہولتوں کی فراہمی اور خلائی سیاحت کے امکانات تلاش کرنے کے شعبوں میں سرگرم ہوگئے ہیں۔اس تعلق سے منستو اسپیس کے معاون بانی تشار یادو نے بتایا کہ’’یہ ایک اچھی شروعات ہے کیونکہ امریکہ کے لیے یہ بات ناقابل تصور تھی کہ وہ 10 ۔ 15 برس قبل خلاء یا دفاع سے متعلق کوئی تکنالوجی کسی کو سپلائی کرتا۔یہ ایک ممنوعہ شئے تھی۔ اب ہم اس ابھرتے ہوئے شعبے میں ایک ساتھ مل جل کر کام کرنے کے موضوع پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ‘‘
خیال رہے کہ ممبئی میں قائم منستو سیارچوں کے لیے سبز پروپلزن نظام وضع کر رہا ہے اور اسے توقع ہے کہ وہ آئندہ برس ایک آزمائشی پرواز میں اپنی تکنالوجی کو جائز مقام دلا سکے گا۔ یہ خلاء میں ایک ایندھن اسٹیشن بھی وضع کر رہا ہے تاکہ مدار کے اندر سیارچوں کے اندر ازسر نو ایندھن کی فراہمی ہو سکے جو بصورت دیگر ایندھن ختم ہونے پر یعنی جب ان کے اندر فراہم کیا گیا ایندھن ختم ہو جاتا ہے تو متروک قرار دے دیے جاتے ہیں۔اسی سلسلے میں بھارتی خلائی ایسو سی ایشن کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ (سبکدوش)نے کہا ہے کہ خلائی شعبوں کی متعدد تکنالوجیاں دوہرے استعمال والی تکنالوجیاں ہوتی ہیں تاہم اس سے ایک اشارہ ملتا ہے کہ اب اس کے لیے متعلقہ عمل کافی سہل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں حیدر آباد میں قائم اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے اپنے وکرم ایس راکٹ کے کامیابی سے داغے جانے کے ساتھ خلائی شعبے کی تاریخ میں اپنا نام رقم کرایا۔ بھارت میں تیار ہونے والا یہ اولین نجی طور پر وضع کردہ خلائی راکٹ تھا اور یہ تعمیر اس کے قیام کے چار برس کے اندر عمل میں آیا تھا۔ اسرو کے سابق سائنس دانوں اور انجینئروں کے ذریعہ قائم کی گئی کمپنی اب چھوٹے سیارچوں کو مدار میں پہنچانے کے لیے وکرم سیریز کے راکٹوں کی تین مختلف شکلیں وضع کر رہی ہے۔بھارتی قومی خلائی فروغ اور آتھرائزیشن مرکز (آئی این۔ اسپیس)کے چیئرمین پون گوئنکا نے بتایا کہ نجی شعبے کے ذریعہ جس نوعیت کا کام کیا جا رہا ہے وہ اسرو کے ذریعہ کیے گئے کام کی ہوبہو نقل نہیں ہے۔ اسکائی روٹ اور اگنی کُل کے ذریعہ وضع کی گئی سیارچہ داغنے کی گاڑیاں اپنی انفرادیت کی حامل ہیں۔ سیارچہ کےاستعمالات مخصوص مقام کے حامل ہوتے ہیں اور تکنالوجی کے لحاظ سے جدید ترین تکنالوجی کے حامل ہیں۔گذشتہ برس چنئی میں قائم اگنی کُل کاسماس نے اپنے ذاتی لانچ پیڈ کا افتتاح سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون اسپیس مرکز کے احاطے کے اندر کیا جہاں سے اسرو خلائی سیارچوں کو داغنے کا کام انجام دیتا ہے۔چونکہ خلائی تکنالوجی اور خلائی اعداد و شمار کے لیے طلب بھارت میں بہت کم ہے، گھریلو شراکت داران اپنی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیاں تلاش کر رہے ہیں۔مسٹر گوئنکا نے اپنے سیارچوں سے ہائپر اسپیکٹرل امیجری کی سپلائی کے سلسلے میں امریکی قومی احیاء دفتر سے حاصل کردہ بنگلورو کے پکسیل کے ذریعہ کیے گئے پانچ برس کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ سرکاری ایجنسیوں سے کچھ آرڈر مل رہے ہیں۔ ایک دوسری بڑی بات یہ ہے کہ یہ چیز عملی طور پر ممکن ہو رہی ہے۔یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ بھارت میں خلائی معیشت 2020 میں عالمی خلائی معیشت کے مقابلے میں مجموعی طور پر 2.1 فیصد کے بقدر تھی یعنی یہ معیشت 9.6 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تھی جو ملک میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)کے بالمقابل 0.4 فیصد کے بقدر تھی۔سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اس بابت بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ماضی کے ممنوعہ طرز عمل سے انحراف کیا اور خلائی تکنالوجی کو نجی شعبے کے لیے کھول دیا۔ تین برسوں کی مدت کے اندر ہم نے 150 سے زائد اسٹارٹ اپ ادارے قائم کیے۔ اس میں سے چند اپنی نوعیت کے اولین ادارے ہیں۔ یہ بات عالمی پیمانے پر تسلیم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اب بھارت کو خلائی شعبے میں مساوی شراکت دار تسلیم کرتا ہے۔ 50 برس قبل معاملہ اس کے برعکس تھا جب ہر ملک خلائی شعبے میں امریکہ کی جانب سے حاصل ہونے والی امداد کی جانب دیکھا کرتا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist