سڈنی (یواین آئی) آسٹریلیا کے تیز گیندباز برینڈن ڈوگیٹ کولہے کی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ شان ایبٹ کو بلایا گیا ہے۔ڈوگیٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔ لیکن اب وہ انجری کے باعث آسٹریلیا واپس آئیں گے۔ ڈوگیٹ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم میں بطور ریزرو کھلاڑی شامل کیا گیا تھا۔ڈوگیٹ کی طرح ایبٹ بھی ٹیسٹ لیول پر ان کیپڈ ہیں، وہ اس سال کے شروع میں سری لنکا کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میں تھے اور ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز کے دوران بھی ٹیم میں تھے۔ لیکن وہ ابھی تک بین الاقوامی ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو نہیں کر پائے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم 25 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل اگلے ہفتے کے وسط میں بارباڈوس پہنچے گی۔ اس کے بعد گریناڈا اور جمیکا میں میچز ہوں گے۔ جمیکا میں ہونے والا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔