• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

برج بھوشن کی معصوم سیاست

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 12, 2023
0 0
A A
برج بھوشن کی معصوم سیاست
Share on FacebookShare on Twitter
اقتدار کا ناجائز استعمال کیسے کیا جاتا ہے ،انسانی حقوق کا استحصال کیسے کیا جاتا ہے ،آئین و قانون کی دھجیاں کیسے اڑائی جاتی ہیں ۔یہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو بی جے پی سے سیکھنی چاہئیے ۔کیونکہ جمہوریت کے نام پر منتخب ہو کر آنے والی مرکزی سرکار نے گذشتہ نو برسوں میں غیر آئینی کار کردگی کے سارے ریکارڈ توڑنے کے باوجود آج نیک نامی کے جو جھنڈے لہرا رہی ہے اس کی مثال پوری دنیا میں تلاش کے باوجود ملنی مشکل ہے ۔
ایک طرف پہلوان ڈبلیو ایف آئی کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جن پر جنسی استحصال کا الزام ہے۔ دوسری طرف سنگین الزامات سے بے خوف برج بھوشن سنگھ نے 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔
برج بھوشن شرن سنگھ نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ 2024 کا لوک سبھا انتخاب ایک بار پھر اپنے حلقہ قیصر گنج سے ہی لڑیں گے۔ ہندوستان کی چوٹی کی خواتین ریسلرز کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے برج بھوشن شرن سنگھ نریندر مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر اتوار کو  اتر پردیش کے گونڈا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
اس ریلی کا اہتمام 2024 کے انتخابات کے لیے بی جے پی کے مہا سمپرک ابھیان کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ یہ ریلی دراصل برج بھوشن سنگھ کی طاقت کا مظاہرہ تھی، جو پہلے ایودھیا میں 5 جون کو ہونا تھی۔ اگرچہ برج بھوشن سنگھ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا براہ راست کوئی حوالہ تو نہیں دیا، لیکن بڑے اطمینان سے  انہوں نے اپنی بات کو سمجھانے کے لیے اردو کے ایک شعر کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا،
کبھی اشک، کبھی غم، تو کبھی زہر پیا جاتا ہے۔
 تب جاکر زمانے میں جیا جاتا ہے،
 ‏ یہ ملا مجھے محبت کا صلہ،
 ‏بے وفا کہہ کر مجھے یاد کیا جاتا ہے۔
 ‏موصوف نے اس شعر کے ذریعہ اپنی معصومیت کا جس طرح اعلان کیا اس سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ کو اپنی کارستانیوں پر ذرہ برابر نہ تو افسوس ہے اور نہ ہی لوک لاج کا کوئی احساس ۔اسے یہ اعتماد  ہے کہ اگلے ہفتہ دہلی پولیس جو چارج شیٹ عدالت میں پیش کریگی وہ اس کے حق میں ہوگا ۔یہ اعتماد معمولی نہیں غیر معمولی ہے اور کسی عوامی لیڈر کے لئے ایسے الزام کا سامنا کرنا آسان نہیں ۔ملک کی سیاسی تاریخ میں یہ واقعہ اس لئے بھی غیر معمولی ہے کہ برج بھوشن پر الزام لگانے والی یہ خواتین ملک کی چنندہ ریسلرس ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی طور پر ملک کے لئے میڈل حاصل کئے ہیں ۔اس الزام نے ملک ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے اور بین الاقوامی ریسلر فاؤنڈیشن نے بھی اس پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا ہے ۔گذشتہ دو ماہ سے دہلی اور اس کے نواح کی ریاستوں میں ان پہلوان خواتین کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں ،کھاپ پنچایتوں میں کرو یا مرو کے نعرے لگ رہے ہیں ،مرکزی حکومت کے وزرا کم وبیش تین میٹنگیں ان پہلوانوں کے ساتھ کی ہیں۔اور ان کے مسلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایک سرکاری کمیٹی بھی بحال کی گئی ہے جو اپنے طور پر ان الزامات کی پڑتال کر رہی ہے ۔ملک کے نامور ہندی اور انگریزی کے اخبارات میں پوری ایف آئی آر کی نقل کو شائع کیا جا چکا ہے ۔سپریم کورٹ کے حکم پر ہی پولیس نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کئے ہیں ۔لیکن ان سب کے باوجود ایف آئی آر میں نامزد ملزم ریلیاں کر رہا ہے اور بڑے اطمینان سے شعر سنا رہا ہے ۔حکومت کے نو سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کر رہا ہے ۔اتوار کے روز برج بھوشن سنگھ نے  مودی حکومت کے کام کی تعریف کی اور گزشتہ نو سالوں کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ قبل ازیں برج بھوشن نے سینکڑوں کاروں کے قافلے کے ساتھ اپنے گھر سے ریلی کے مقام تک روڈ شو کیا۔ اس ریلی میں برج بھوشن سنگھ کے اثر و رسوخ والے حلقہ کے تمام چھ اسمبلی  حلقوں  کے لوگوں نے شرکت کی۔جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جب نریندر مودی اور امت شاہ سمیت پوری بی جے پی سرکار کی حمایت اسے حاصل ہے تو پھر اسے کس کا خوف ،اور کیسی شرمندگی ۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist