نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج:بشیر پردھان ہال جعفرآباد میں نماز تراویح میں قرآن شریف مکمل ہوا۔مسجد عبدالنبی آئی ٹی او کے امام قاری محمد فاروق نے قرآن شریف سنایا جبکہ مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کے استاذقاری ابوالکلام نے سماعت کرنے کی سعادت حاصل کی جن کی خدمت میں نذرانہ اور تحائف پیش کئے گئے۔قبل ازیں روزہ افطار افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے افطار کیا ۔اس موقع پر سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات بھی موجود رہیں ۔ شاہ ابرارالحق ہردوئی کے خلیفہ مولانا سید بلال حسین تھانوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ نازک دور سے گزر رہا ہے ۔قران و سنت پر عمل پیرا ہونے کے بجائے دوسروں کی نقل کرنے میں جی جان سے لگا ہوا ہے حالانکہ اللہ ورسول کے فرامین کے برخلاف کام کرنے سے دو نوں جہان میں رسوائی ہوگی اس لئے ہم لوگوں کو نقل کرنی ہی ہے تو آقائے کریم اور صحابہ کرام کی کریں جس سے کہ دنیا بھی سنور جائے اور آخر ت میں سرخروئی حاصل ہو۔کیا آپ لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کی قوم اپنی سرکشی کی وجہ سے غرق ہوگئی تھی مگر ایک شخص اس بنیاد پر بچ گیا تھا کہ اس نے حضرت موسی علیہ السلام کے عصا مارنے کی نقل کررہا تھااس لئے ہم سب کو خصوصا نوجوانوں کو اسلامی طرززندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں پردے کی غیر معمولی اہمیت حاصل ہے ۔قرآن و احادیث میں اس کی تلقین آئی ہے اس کے باوجود ہمارے سماج کی بہن بیٹیاں اس سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں اور پھر اسلام کی تعلیمات کو نظر انداز کرکے غیروں سے دوستی کرتی نظر آرہی ہیں جس کے نتیجے میں ارداد کی شرح بڑھ رہی ہے جو کہ تشویش ناک ہے اس پر ان کے والدین اور معززین علاقہ کو سخت نگاہ رکھنے کی ضرور ت ہے اور کوشش کریں کہ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں۔ مفتی محمد طالب ندوی نے کہا کہ یہ ماہ تقویٰ پر کتنا قائم ہے اس پر غور کرنے کی بات ہے۔ہر آدمی اپنی ذاتی زندگی پر ہی غور کر لیں، ہر آدمی گناہوں میں ڈوبا ہوا ہے اور تقویٰ سے دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رکھ کر قرآن پڑھ لیا سن لیا اتنا کافی نہیں ہے اگر عمل صالح پر عمل نہ کیا تو۔اگر زندگی میں بدلاؤ نہیں آیا تو تمام عمل بے سود ہے۔آنکھیں بند کرنے سے پہلے دل کی آنکھیں کھول دو۔مسلمان بن کر زندگی گزارو اور تقویٰ اختیار کرو۔صدام پردھان جی نے کہا کہ پہلے میرے دادا پھر میرے والد ہر سال افطار پارٹی اور تراویح کا اہتمام کرتے آرہے ہیں اور اب میں اپنے بڑوں کی رہنمائی میں یہ سلسلہ آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ڈاکٹر ذاکر حسین فاؤنڈیشن کے چیئر مین ذاکر حسین پپو اور نصیر احمد گڈو نے آئے ہوئے تمام علمائے کرام ،مہمان اور حاـضرین کا شکریہ ادا کیا۔اہم شرکا میں مفتی ذکاوت حسین،مفتی فیضان،مفتی محمد مہتاب،مولانا سہیل قاسمی،مولانا مسیح اللہ ،مولانا وسیم اکرم،مولانا طاہر قاسمی،مولانا ندیم احمد ،مولانا قادر،مولانا محمد گلزار،مولانا محمد مستقیم،قاری آس محمد،عبدالرحمن ایم ایل اے،دلیپ پانڈے ایم ایل اے،عادل خان،گورو سنگھ،حاجی نصیر احمد،محمد شفیق ،آصف علی،امجد صغیر،حاجی ریاض الدین ،حاجی اسلام،حاجی ظفر الدین،حاجی شانو،مشرف انصاری،انیس سلمانی،عابد چودھری،حاجی عمران ،ڈاکٹر فیروز ملک،اسلم یولائک،فیضان ملک،عدنان بشیر،فہد نصیر،احمد بشیر اوریوسف بشیر کے نام قابل ذکر ہیں ۔جلسہ میں موجود تمام علمائے کرام، ائمہ کرام، حفاظ و قرا کو نوجوان لیڈر صدام پردھان کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے۔