نئی دہلی،18دسمبر،پریس ریلیز،ہمارا سماج: بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر امیت شاہ کے بیان کا پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شاہد علی ایڈوکیٹ،جنرل سکریٹری ڈوما نے کہا کہ امیت شاہ کا یہ بیان پورے دلت اور پچھڑے سماج کو پہلے والے دور میں پہنچانے کی ان اور آر ایس ایس کی خواہش اور کوششوں کو ثابت کرتا ہے۔امیت شاہ اور آر ایس ایس منو سمرتی نافذ کرنے کے خواہاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دلت سماج ڈاکٹر امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستے اور تعلیم سے دور ہو کر پھر سے غلام بن جائیں۔دراصل وہ دلتوں،اقلیتوں،اوبی سی اور آدی واسیوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں اور اس بیان نے اس کی اصلیت کو ظاہر کر دیا ہے۔انھوں نے کہاکہ وہ بابا صاحب کی عظمت کو مذہب کا نشہ دے کرختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،ہم بابا صاحب کی سوچ اور اصولوں کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔اور بابا صاحب کی تعلیم کی بنیاد حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہے جو بہترمعاشرہ،علم،آتم نربھر اور طاقتور بنانے کا کام کرتا ہے۔شاہد علی نے مزید کہا کہ بابا صاحب کا تین مرکزی پیغام تعلیم یافتہ بنو،متحد ہو جاؤ اورسنگھرش کرو ہے جس کی بنیاد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیم جس کے ذریعے انھوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ علم حاصل کرو، جماعت کرو(متحد ہو جاؤ)اور جہاد کرو (سنگھرش کرو) ہے۔انھوں نے م امیت شاہ کو فوری طور پر برخاست کرنے اور ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ امیت شاہ پارلیمنٹ میں متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ ایک فیشن ہو گیا ہے۔ امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر… اتنا نام اگر بھگوان کا لیتے تو سات جنموں تک سورگ مل جاتا۔