نئی دہلی،سماج نیوز سروس:دہلی میں بی جے پی کے وزراء اور اراکینِ اسمبلی کی جانب سے گرو صاحب کی توہین کے خلاف عام آدمی پارٹی کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جمعہ کو جہاں آپ کے اراکینِ اسمبلی نے دہلی اسمبلی میں بی جے پی کے خلاف زبردست ہنگامہ کیا، وہیں ایم سی ڈی میں منعقدہ ایوان کی میٹنگ کے دوران بھی پارٹی کے کونسلروں نے بھرپور احتجاج کیا۔ ایم سی ڈی میں قائدِ حزبِ اختلاف انکُش نارنگ کی قیادت میں آپ کونسلروں نے گروؤں کی توہین پر کپل مشرا سے سکھ سماج سے معافی مانگنے اور فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف آپ کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے ایکس پر ایم سی ڈی میں ہوئے احتجاج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کپل مشرا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی گندی سیاست کے لیے بی جے پی کے وزراء اور اراکینِ اسمبلی نے جان بوجھ کر سکھ گروؤں کی توہین کی ہے۔اسی دوران انکُش نارنگ نے بی جے پی کے وزیر کپل مشرا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر ہوتے ہوئے وہ جعلی ویڈیو چلا رہے ہیں اور اسے وائرل کر رہے ہیں۔ ایسے وزیر کو شرم آنی چاہیے اور انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ جب بھی بی جے پی سے کسی مسئلے پر بات کی جاتی ہے تو وہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی ہے۔ وزیر کپل مشرا نے گرو صاحب کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے جعلی ویڈیو بنا کر نہایت شرمناک حرکت کی ہے۔ ا












