غزہ :فلسطینی اتھارٹی نے بھی بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ پیش رفت تقریبا چھ ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ جنوبی افریقہ نے یی عدالت انصاف میں درخواست پچھلے سال ماہ دسمبر میں دائر کی تھی، جس میں اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعتوں کا آغاز ماہ جنوری سے شروع ہو گیا تھا۔اب پیر کے روز فلسطینیوں نے باقاعدہ طور پر ریاست فلسطین کی طرف سے بین الاقومی عدالت انصاف کے سامنے درخواست پیش کی ہےکہ اسے بھی اسرائیل کے خلاف جاری نسل کشی کے مقدمے میں فریق بنایا جائے۔ یہ مقدمہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے دائر ہے۔فلسطینیوں کی طرف سے دائر کی گئی تازہ درخواست جوکہ فلسطینی وزارت خارجہ ایک ذمہ دار افسر عمار حجازی کے دستخطوں سے تیار کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ‘ اسرائیل کی جاری جنگ میں منظم طور پر فلسطینی معاشرے ، فلسطینی ثقافت اور فلسطینی اداروں کو نقشے سے ؐمٹایا جا رہا ہے۔جنوبی افریقہ نے ماہ دسمبر میں دائر کیے گئے اس مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیل 1948 کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسرائیلی جنگ نے غزہ کے بڑے حسے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔












