نئی دہلی، (یواین آئی ) رائل چیلنجرز بنگلورو کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ کے 19ویں ایڈیشن کے لیے کمر کس لی ہے۔ 28 مارچ سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے کوہلی نے برطانیہ میں اپنی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔39 سالہ کوہلی یوکے میں ایک انڈور ٹریننگ سینٹر میں مشقیں کرتے ہوئے بہترین فارم میں نظر آئے۔ کوہلی نے نیٹ سیشن کے دوران اپنے کلاسک شاٹس کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن دیا "IPL 2026اور ساتھ میں ریت گھڑی کا نشان لگایا، جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ میدان میں اترنے کے لیے بے چین ہیں۔فرنچائز نے بھی اپنے لیجنڈری بلے باز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، "رن مشین زبردست نظر آ رہی ہے۔ چلیے، ابھی سے آئی پی ایل 2026 کا آغاز کرتے ہیں۔”بدھ کا دن ویراٹ کوہلی اور آر سی بی کے تعلق کے حوالے سے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا۔ کوہلی نے ٹیم کے ساتھ اپنے 18 سال مکمل کر لیے ہیں اور اب وہ اپنا 19واں سیزن کھیلنے جا رہے ہیں۔ آر سی بی نے 2008 کے پہلے آئی پی ایل آکشن میں کوہلی کو انڈر 19 پلیئر ڈرافٹ کے ذریعے سائن کیا تھا۔












