• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اقبال کا متن کلاسیکیت کے آئینے میں مستقبل بینی کے وسیلے سے عبارت ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 11, 2023
0 0
A A
اقبال کا متن کلاسیکیت کے آئینے میں مستقبل بینی کے وسیلے سے عبارت ہے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، شبعۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام گیارہویں منشی نول کشور یادگاری خطبے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مؤ قر خطبہ بزرگ ادیب و دانشور پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے شعبۂ تاریخ و ثقافت ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے خوبصورت سمینار ہال میں ”غالب اور اقبال کی دو تخلیقات“ کے عنوان سے پیش کیا۔ انھوں نے اس خطبے میں اقبال کی مشہور مثنوی ”ساقی نامہ“ اور غالب کی غزل میں شامل قطعہ ”اے تازہ واردان بساط ہوائے دل“ کا تجزیاتی مطالعہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ غالب اور اقبال کی ان دونوں تخلیقات کا نقطۂ اتصال ”ساقی“ہے۔ ”ساقی“ کے کردار میں جو تضاد واقع ہوا ہے، وہی ان دونوں متون کا مرکز و محور بھی ہے اور محرک بھی۔ اقبال کا امتیاز یہ ہے کہ وہ تمام تر روایتی حربوں اور شعری وسائل کو اختیار کرتے ہوئے اس کو بالکل ایک نئی جہت عطا کر دیتے ہیں۔ اقبال کا متن کلاسیکیت کے آئینے میں مستقبل بینی کے وسیلے سے عبارت ہے۔ اقبال کی مثنوی ”ساقی نامہ“ اس امر کی روشن نظیر ہے کہ ایک روایتی قسم کی صنف میں کس طرح عہد حاضر کے انقلابات، فکری، تہذیبی اور سیاسی انفجار اور بحران کو منعکس کیا جاسکتا ہے۔ مثنوی ”ساقی نامہ“ تحرک، فلسفۂ وقت کے حیات افروز تصور اور تمام تر مثبت تبدیلیوں کو قبول کرتے ہوئے روحانی اور مادی اقدار کو خوبصورتی کے ساتھ ہم آمیز کردینے کی ایک شاہکار تخلیقی کاوش ہے۔ مہمان مقرر نے سلسلۂ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میری ابتدائی تعلیم معماران جامعہ ذاکر حسین، عابد حسین،محمد مجیب اور مولانا اسلم جیراج پوری کے زیر سایہ ہوئی۔ میں نے اسی جامعہ میں اقبال اور پریم چند جیسے تخلیقی نابغوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ خطبۂ صدارت پیش کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ آج کے اس غیرمعمولی خطبے نے ہمیں متن کی قرآت کا سلیقہ سکھایا ہے۔ اس سے پہلے ایک بڑے متن کو سامنے رکھ کر ایسی تازہ گفتگو کبھی نہیں کی گئی۔ اس گفتگو سے ”ساقی نامہ“ کے تمام ممکنہ ابعاد روشن ہوئے اور غالب کی غزل میں شامل مذکورہ قطعہ کو ایک نیا تناظر ملا۔ خطبے کے کنوینر پروفیسر خالد جاوید نے کہا کہ پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کا شمار استاذالاساتذہ میں ہوتا ہے۔ ان کی کتاب ماسٹر رام چندر کو تحقیقی و تنقیدی دستاویز کا درجہ حاصل ہے۔ انھوں نے کئی نسلوں کی ادبی تربیت میں غیرمعمولی کردار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ باوقار یادگاری خطبے کے لیے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر شاہ نواز فیاض کی تلاوت اور اختتام ڈاکٹر محمد مقیم کے اظہار تشکر پر ہوا۔ اس موقعے پر پروفیسر خالد محمود، پروفیسر وہاج الدین علوی، ڈاکٹر اشفاق احمد عمر، پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر راہین شمع، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ اور ڈاکٹر خوشتر زریں ملک کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالر اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    مارچ 6, 2026
    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مارچ 6, 2026
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist