تہران: ایران میں 22سالہ مہسا امینی کی پولس حراست میں موت کے بعد ہونے والے حالیہ زبردست مظاہروں میں کم از کم 300 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس کے فورس کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔مہر خبررساں ایجنسی نے مسٹر حاجی زادہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ فسادات میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہم دشمنوں اور اپنی طرف والوں میں فرق کرنے سے قاصر تھے ۔