• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران اور اسرائیل کی ایک دوسرے پر بمباری

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو آپریشن وعدہ صادق 4کا نام دیا،ایران کے شہر مناب میں اسرائیل کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، 53 طالبات شہید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 1, 2026
0 0
A A
ایران اور اسرائیل کی ایک دوسرے پر بمباری
Share on FacebookShare on Twitter

تہران، (یو این آئی) ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو آپریشن وعدہ صادق 4کا نام دیا ہےایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا ہےکہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ اس نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل)کے مرکز میں واقع فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے۔ ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ آپریشن وعدہ صادق 4 امریکی فوج اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کے خلاف کیا جارہا ہے، جس کے تحت جارح دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ ایرانی پاسدران انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر حالیہ جنگ پر پر پیغام جاری کردیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ مکمل طور پر بلا اشتعال، غیرقانونی اور ناجائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج اس دن کے لیے تیار ہیں اور جارحین کو وہ سبق سکھائیں گی جس کے وہ مستحق ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع شہر میناب میں ایک اسرائیلی حملے نے لڑکیوں کے ایک ابتدائی اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں چالیس طلبہ مارے گئے۔ ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہوا ہے۔ دوسری طرف شمالی اسرائیل میں ایرانی میزائل روکے جانے کے بعد اس کا ملبہ 9 منزلہ عمارت پر گرنے سے کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹس میں سے ایک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ تاحال ایران اسرائیل جنگ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، اس وقت دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ ایران پر اسرائیل امریکا مشترکہ حملے پر مرکوز ہے، اور پل پل کی رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔ ایران نے جواب میں اسرائیل سمیت خلیجی ملکوں میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنا لیا ہے، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں حملے کیے گئے ہیں۔ ایران کے شہر مناب میں اسرائیل نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 53 طالبات شہید ہوگئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شہرمناب میں لڑکیوں کے اسکول کو نشانہ بنایا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں اسرائیل نے ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 53 طالبات شہید اور 63 زخمی ہوگئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شجرۂ طیّبہ اسکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں سکیورٹی کی صورت حال قابو میں ہے۔اسرائیلی فوج نے حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی ایران میں فضائی حملوں کے دوران سیکڑوں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں میزائل لانچرز بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی حملے کے دوران ایران کے متعدد فوجی اڈے، میزائل سسٹمز اور دیگر اہم تنصیبات نشانہ بنائی گئیں، جبکہ اسرائیلی فضائیہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی میزائل حملوں کو روکنے اور تباہ کرنے کے لیے بھی کارروائی کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔ حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے حملوں میں ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور کے ممکنہ طور پر شہید کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران کی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے کمانڈر محمد پاکپور آج صبح ایران میں ہونے والے فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔ محمد پاکپور نے جون 2025 میں اسرائیلی حملے میں حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب کی قیادت سنبھالی تھی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے وزیر دفاع اور چیف آف انٹیلی جنس بھی ممکنہ طور پر مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب اس حوالے سے ایران نے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    مارچ 30, 2026
    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا  حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مارچ 30, 2026
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist