دبئی :منگل کی شام اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد سونے، تیل اور محفوظ پناہ گاہوں کی کرنسیوں جاپانی ین اور سوئس فرانک کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ منگل کے روز ایران نے حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں سے حملہ کردیا۔۔ اسرائیلی فوج نے مشرق سے آنے والے میزائلوں کو دور کرنے کے لیے یروشلم پر انٹرسیپشن میزائل فائر کیے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیلی سرزمین کی طرف تقریباً 180 میزائل داغے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ اس نے ایرانی حملے کو پسپا” کر دیا ہے۔ یہ حملہ غیر موثر” رہا۔ دسمبر میں ڈیلیوری کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.86 ڈالر یا 2.59 فیصد بڑھ کر سیٹلمنٹ پر 73.56 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔نومبر میں ترسیل کے لیے یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر بھی 1.66 ڈالر یا 2.44 فیصد بڑھ کر 69.83 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت بھی 1 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 2,662 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے جانے کے بعد امریکی بانڈز کی قیمت مبں بھی اضافہ ہوا ۔ 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔












