• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے سیمینار ہال میں یومِ فارسی کے موقع پر جلسےکا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 17, 2024
0 0
A A
ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے سیمینار ہال میں یومِ فارسی کے موقع پر جلسےکا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:انسٹی ٹیوٹ آف انڈو پرشین اسٹڈیز اور مرکز تحقیقات فارسی نئی دہلی کے اشتراک سے مؤرخہ ۱۴مئی ۲۰۲۴ کو ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے سیمینار ہال میں یومِ فارسی کے موقع پر پروفیسرصبر جمشید ہوے والا سابق استاد جواہرلال نہرو یونیورسٹی کی یاد میں فردوسی پرایک ادبی جلسےکا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز فردوسی کی زندگی کے حوالے سے ایک مختصر سی ویڈیو کلپ کی نمایش کے ذریعہ ہوا ۔ بعد ازاں جواہرلال نہرو یونیورسٹی کےشعبہ فارسی کی ریسرچ اسکالرمحترمہ نیتو بھاسکر نے فردوسی اور ایرانی ادب و ثقافت کے حوالے سے فارسی اشعار کی قرات کرکے حکیم سخن فردوسی اور پروفسیر صبر جمشید ہوے والا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف انڈو پرشین اسٹڈیز کے صدر اور پروگرام کے روح رواں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے استاد پروفیسر سید اختر حسین نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے پروفسیر صبر جمشید ہوے والا کی فارسی زبان و ادب کے حوالے سے ان کی بیش بہا خدمات کا تذ کرہ کیا اور فرمایا کہ یہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہوں نے پروفیسر ہوے والا جیسے مشفق استاد سے زانوئے تلمذ تہ کیا۔ آپ نے پروفیسر صبر جمشید ہوے والا کی فارسی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں فارسی زبان و ادب و ثقافت کے فروغ میں کوئ دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا اور تا حیات فارسی زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لئے کوشاں رہیں۔ ایران کلچر ہاؤس، نئی دہلی کے مرکز تحقیقات کے سرپرست قھرمان سلیمانی نے تعارفی کلمات پیش کئے۔ انہوں نے شاھنامۂ فردوسی پر سیر حاصل بحث کی اور اعتراف کیا کہ ہندوستان میں جو مقبولیت شاہنامہ کو حاصل ہوئی وہ اہمیت اور قدر و منزلت کسی دوسرے فارسی متن کے حصّے میں نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہنامہ ہند و ایران تعلقات میں ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ صرف ایران کا ہی نہیں بلکہ ہندوستان کا بھی گراں قدر ادبی سرمایہ ہے۔ ایران کلچر ہاؤس، نئی دہلی کے کاؤنسلر فریدالدین فرید عصر نے بھی اس موقع پر سامعین سے خطاب کیا اور شاہنامہ کی عصری معنویت پربھرپور روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ فردوسی نے شاہنامہ میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے جو ہماری زندگی کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں مزید کہاکہ شاہنامہ انسانی زندگی کا منشور ہے جس میں وطنداری، طرز معاشرت، اخلاقیات، انسانی حقوق وغیرہ کے مضامین بدرجۂ اتم ملتے ہیں۔ ہندوستان میں ایران کے سفیر عالی وقار ایرج الٰہی نے اس پروقار تقریب میں شرکت فرما کر اس ادبی محفل کو اعتبار بخشا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ہندوستان اور ایران کے تعلقات پر روشنی ڈالتےہوئے کہا کہ ہند و ایران تعلقات ازمنہ قدیم سے ہی بڑے خوشگوار رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ادبی اور ثقافتی تبادلے نے اس رشتے کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے اس جلسے میں موجود نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہند اور ایران کی فارسی کی مشترکہ وراثت کے پاسبان اور امین ہونے کے ناطے ان کا فرض ہے کہ وہ فارسی زبان و ادب کی نشر و اشاعت کے لئے کوشش کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist