واشنگٹن، (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکہ تک پہنچیں گی، ہم سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئرہتھیار نہیں بنائے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کے میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل یورپی ممالک اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔امریکی صدرنے بتایا کہ ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے بعد ایران کو واضح طور پر خبردار کیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے۔امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے،اسے ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گا۔انھوں نے کہا ہم سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئرہتھیار نہیں بنائے گا، ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے اور اس حوالے سے ڈیل کی کوششیں جاری ہیں۔ان کا بتانا تھا کہ ایرانی رجیم اور اس کی پراکسیز نے دنیا میں صرف دہشت گردی اور نفرت پھیلائی، میں نے اپنے پہلے دور میں ہزاروں امریکی فوجیوں اور لاکھوں لوگوں کو مارنے والے قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا۔انہوں نے ایرانی حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس نے ہزاروں مظاہرین کو قتل کیا۔












