• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران جوہری ہتھیاروں کی جانب بڑھ رہا ہے : آسٹریائی انٹیلی جنس کا دعویٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 30, 2025
0 0
A A
ایران جوہری ہتھیاروں کی جانب بڑھ رہا ہے : آسٹریائی انٹیلی جنس کا دعویٰ
Share on FacebookShare on Twitter

کینبرا(ہ س)۔آسٹریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی سمت پیش قدمی کر رہا ہے، اور یہ کوششیں اس کے اس عزم کا حصہ ہیں کہ وہ خود کو مضبوط کرے اور خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرے۔آسٹریا کی خفیہ ایجنسی Direktion Staatsschutz und Nachrichtendienst نے اپنی 211 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں ایک مکمل حصہ ایران کے بارے میں مختص کیا ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران "اپنے عسکری ساز و سامان کو ہمہ جہت طریقے سے مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ خطے پر اپنی بالادستی مسلط کر سکے”۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کا مقصد جوہری ہتھیاروں کا حصول ہے تاکہ وہ کسی بھی بیرونی خطرے سے محفوظ رہے اور مشرقِ وسطیٰ اور اس سے آگے کے خطے میں اپنی طاقت کو پختہ اور مستحکم کر سکے۔ آسٹریائی انٹیلیجنس کے مطابق ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا منصوبہ اب ایک اگلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے پاس ایسی بیلسٹک میزائلوں کی ذخیرہ گاہ بھی موجود ہے جو جوہری ہتھیاروں کو طویل فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریا نے 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی میزبانی کی تھی، اور یہ معاہدہ ویانا میں طے پایا تھا۔ تاہم اب آسٹریا کی انٹیلی جنس رپورٹ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ ایران کو مسلح ہونے سے روکنے کی خاطر جو بھی پابندیاں اور معاہدے کیے گئے تھے، وہ سب ناکام ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ ایران وسیع پیمانے پر ہتھیار اور اْن کی ترسیلی ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے … اور یہ صرف اپنی ضروریات کے لیے نہیں۔رپورٹ میں ایران کی خطے میں مداخلت کا بھی ذکر ہے کہ بیسویں صدی کی دوسری دہائی سے ایران کا اثر و رسوخ مختلف علاقائی تنازعات میں اسلحے کی فراہمی کے ذریعے نمایاں طور پر بڑھا ہے، جیسا کہ شام اور فلسطین جیسے بحران زدہ علاقوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلحے کی اس فراہمی کی بنیاد پر ایران ایک ایسا "محورِ مزاحمت” تشکیل دے رہا ہے جس کا مقصد "مرکزی دشمن”، یعنی اسرائیل، کو شمال، مغرب اور جنوب سے تزویراتی اتحادیوں کے ذریعے گھیرنا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تناظر میں مسلکی یا نظریاتی اختلافات ثانوی حیثیت رکھتے ہیں، اصل اہمیت مشترکہ دشمن کو حاصل ہے، جو کہ سب سے پہلے اسرائیل ہے، اس کے بعد امریکا، اور پھر پوری مغربی دنیا۔ایران طویل عرصے سے اسرائیل مخالف اتحادیوں، جیسے حماس، حزب اللہ اور شامی ملیشیاؤں کو اسلحہ فراہم کرتا رہا ہے۔ اور جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا، تو ایران نے روس کو بھی اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا، بالخصوص ڈرون طیارے۔ روسی فوجی کارروائی کے آغاز سے ایران اور روس کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ جہاں ماضی میں ایران روسی ہتھیاروں کا خریدار ہوتا تھا، اب وہ خود روس کو اقتصادی اور عسکری سطح پر جنگ میں مدد دے رہا ہے۔آسٹریائی رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ چار دہائیوں میں پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک پیچیدہ نیٹ ورک تشکیل دیا ہے، جس سے اب روس بھی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیاں ان نیٹ ورکس کے ذریعے جوہری ہتھیاروں، وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور ان سے متعلقہ مواد و ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنیوں اور اندرون و بیرون ملک نیٹ ورکس کا استعمال کرتی ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کی تجارتی سلطنت کو بھی اسی مقصد کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس شام میں اسرائیلی اور امریکی ڈرون طیارے قبضے میں لے کر اْنھیں کھولتی اور اْن کی نقل تیار کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے بعض حساس پرزے غیر پابندی زدہ مغربی ممالک میں قائم جعلی کمپنیوں کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح یورپی تحقیقی اداروں اور کمپنیوں کی ٹیکنالوجی بھی ایرانی عسکری صنعت کے لیے نہایت اہم قرار دی گئی ہے۔ ایرانی انٹیلی جنس ادارے جوہری ہتھیاروں اور ان کے ترسیلی نظام کی تیاری کے لیے دہرے استعمال کی حامل اشیاء ، دیگر مواد اور ماہرین کی معلومات کے حصول کے درپے رہتے ہیں۔اکتوبر 2022 میں یوکرینی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اْنھوں نے ایرانی ساختہ "مہاجر-6” ڈرون گرا کر اس کا ملبہ بحیرہ اسود سے بازیاب کیا، تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کا انجن آسٹریا کی معروف کمپنی "روٹاکس” نے تیار کیا تھا۔ یہ یورپی یونین کی اسلحہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر 2020 میں، امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں، جن میں ایرانی تیل کا شعبہ، پاسداران انقلاب اور ایرانی آئل ٹینکر کمپنی شامل تھیں، جس کے بعد روٹاکس” کمپنی نے اعلان کیا کہ اْس نے ایرانی پاسداران کو انجنوں کی فروخت بند کر دی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist