• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بم برسا دیے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 30, 2026
0 0
A A
ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بم برسا دیے
Share on FacebookShare on Twitter

تہران  (یو این آئی ) ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کر دی ہے، تل ابیب اور حیفہ سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونج اٹھے۔پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے آج حملے میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جنوبی فارس میں ایک امریکی ایف 16 طیارہ بھی مار گرایا گیا، طیارہ سعودی ایئر بیس پہنچنے سے پہلے کریش ہو گیا۔ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کا کہنا ہے حیفہ میں اسٹریٹجک الیکٹرونک وار فیئر سینٹر کو نشانہ بنایا۔ بن گوریان ایئر بیس پر ایندھن کے ذخیروں پر بھی حملہ کیا، بحرین میں المونیم کی فیکٹری پر ایرانی حملے میں دو کارکن زخمی ہوئے۔ترک صحافی نے تل ابیب میں کلسٹر بم گرنے کی ویڈیو بھی بنا لی، وسطی اسرائیل کے شہر ایشتول میں ایرانی میزائل حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے، حوثیوں نے بھی یمن سے اسرائیل پر میزائل داغے، حوثی ترجمان نے کہا مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں اسرائیلی فوجی مقامات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ نے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنانے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔گزشتہ روز دی اسرائیل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے وسطی علاقے میں اس ہفتے کے اوائل میں ہونے والے ایک حملے کے دوران ایران کے ایک بیلسٹک میزائل سے داغا گیا کلسٹر ہتھیار ایک بم پروف کمرے کی دیوار سے ٹکرا کر اسے نقصان پہنچا گیا ہے، تاہم پناہ گاہ میں موجود افراد محفوظ رہے۔جمعہ کو جاری ہونے والی ہوم فرنٹ کمانڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پیتاح تکوا میں پیش آنے والا یہ واقعہ بظاہر پہلی بار ہے کہ کسی کلسٹر ہتھیار نے اسرائیل میں براہِ راست کسی بم پروف کمرے کو نشانہ بنایا ہو۔ تحقیقات کے مطابق منگل کے حملے کے دوران کئی کلوگرام بارودی مواد رکھنے والا ایک ذیلی بم (سب میونیشن) کھڑکی کے قریب بم پروف کمرے کی بیرونی دیوار سے ٹکرایا۔
ہوم فرنٹ کمانڈ کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل موشے شلومو کے مطابق اسرائیل میں نئی عمارتوں میں بم پروف کمرے تعمیر کیے جا رہے ہیں، جو بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کے دوران لوگوں کی جانیں بچا رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق، ایران کے روایتی وارہیڈز کے برعکس کلسٹر بم فضا میں اترتے وقت اکثر بہت زیادہ بلندی پر کھل جاتے ہیں اور 24 سے 80 چھوٹے بموں میں تقسیم ہو کر تقریباً 10 کلومیٹر کے دائرے میں پھیل جاتے ہیں، جن میں ہر ایک میں چند کلوگرام دھماکا خیز مواد ہوتا ہے۔یہ بم خودکار رہنمائی یا پروپلشن کے بغیر زمین پر گرتے ہیں اور ٹکرانے پر پھٹنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ تاہم بعض ذیلی بم زمین سے ٹکرانے کے بعد بھی نہیں پھٹتے اور بعد میں لوگوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، کلسٹر بم وارہیڈز لے جانے والے میزائلوں کے گنجان آباد علاقوں میں گرنے کے 30 سے زائد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں 150 سے زیادہ علیحدہ مقامات متاثر ہوئے۔ان حملوں میں اسرائیل اور مغربی کنارے میں 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تازہ ترین واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جب تل ابیب میں ایک شخص ہلاک ہواگزشتہ ہفتے دی گارڈین نے رپورٹ کیا تھا کہ خرمشہر میزائل ایران کا جدید ترین بیلسٹک میزائل ہے، جو کلسٹر وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ میزائل اسرائیلی سیکیورٹی جائزوں میں ایک اہم خطرے کے طور پر سامنے آیا ہے، اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق ایران کی جانب سے کشیدگی کے بعد داغے جانے والے تقریباً آدھے میزائلوں میں کلسٹر وارہیڈز شامل تھے۔دی گارڈین کے مطابق ایرانی کلسٹر بم اسرائیلی فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو بائی پاس کر رہے ہیں، کیوں کہ یہ سسٹم انٹرسپشن کے ذریعے انھیں نہیں روک پاتا۔ میزائل ماہر اور اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے مشیر تال انبار نے کہا کہ کلسٹر ہتھیاروں کو روکنا بنیادی طور پر سنگل یونٹ میزائلوں کو روکنے سے زیادہ مشکل ہے کیوں کہ ان کے ہدف تک پہنچنے کے پروفائل میں کئی تکنیکی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ انٹرسپٹر تب مؤثر رہے گا اگر یہ کلسٹر بم تقسیم سے پہلے اس کے کیریئر کو نشانہ بنا دے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    مارچ 30, 2026
    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا  حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مارچ 30, 2026
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist