• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

پاکستان کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 8, 2026
0 0
A A
ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد، (یواین آئی) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم اور نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری بیان میں پاکستان کی کوششوں کو "مثبت اور تعمیری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیش رفت فیصلہ کن مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے، تاہم تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا اور مستقل جنگ کے خاتمے کی ضمانتیں چاہتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 45 روزہ عارضی جنگ بندی امریکی فریق کو عسکری تیاری کا موقع دے سکتی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بھی واضح کیا ہے کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔ایرانی مؤقف کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کے انتظام میں نئی حکمت عملی اپنائی جا سکتی ہے، جس میں سلطنت عمان کے ساتھ مشترکہ انتظام کا امکان بھی شامل ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے "نور نیوز” کے مطابق ایک ذریعے نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام ممالک سے "سکیورٹی فیس” وصول کی جا سکتی ہے اور کسی ملک کو اس سے استثنیٰ نہیں ہوگا۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے منگل کی شام تک مہلت دی ہے، بصورت دیگر توانائی کی تنصیبات اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے، تاہم انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ جلد کسی معاہدے کے امکانات موجود ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کی تجویز زیر غور ہے، لیکن اس کی حتمی منظوری ابھی نہیں دی گئی۔ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ مسلح افواج جنگ جاری رکھیں گی جب تک سیاسی قیادت اسے ضروری سمجھے۔ادھر ایرانی ذرائع کے مطابق تہران نے پاکستان کی تجویز پر مشتمل 10 نکات کا جواب دے دیا ہے، جن میں جنگ کا خاتمہ، آبنائے ہرمز کے لیے محفوظ گزرگاہ کا نظام، پابندیوں کا خاتمہ اور تعمیر نو شامل ہیں۔ دریں اثنا مغربی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید علالت کے باعث حکومتی امور انجام دینے سے قاصر ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ معلومات ایک سفارتی انٹیلی جنس میمورنڈم سے حاصل کی گئی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت بے ہوشی کی حالت میں قم میں سخت سکیورٹی اور رازداری کے درمیان زیرِ علاج ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد قیادت سنبھالی تھی، تاہم موجودہ طبی حالت نے ان کی عملی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ صورتحال 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد پیدا ہوئی، جس میں ان کے والد سمیت خاندان کے کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای عوامی منظر سے غائب ہیں اور ان کا کوئی براہ راست خطاب سامنے نہیں آیا، جبکہ میڈیا پر ان کی موجودگی محدود اور مشتبہ نوعیت کی ویڈیوز تک رہی ہے۔سفارتی حلقوں کے مطابق ان کی صحت سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے ایران میں اصل اقتدار کے ڈھانچے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اور یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ پاسدارانِ انقلاب عملی طور پر حکومتی امور چلا رہی ہے۔اخبار کے مطابق ایرانی حکام اس معاملے پر سخت رازداری اختیار کیے ہوئے ہیں تاکہ ممکنہ سیاسی بحران کے اثرات کو محدود رکھا جا سکے، جبکہ قم میں علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔دریں اثنا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں جائیدادوں کی قیمتوں اور فروخت میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے حملوں کے تناظر میں دبئی میں رہائشی اور تجارتی املاک کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے اس شعبے سے وابستہ افراد کی معاشی صورتحال بھی متاثر ہو رہی ہے۔دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال شہر میں 917 ارب درہم مالیت کی 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد جائیدادوں کا کاروبار ہوا تھا، تاہم حالیہ کشیدگی کے بعد اس رفتار میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔کاروباری ویب سائٹ اے جی بی آئی کے مطابق مارچ میں جائیدادوں کی فروخت کے حجم میں گزشتہ مہینے کے مقابلے تقریباً 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی ایک بڑی وجہ پہلے سے طے شدہ معاہدوں کی منسوخی اور تعطل ہے۔اسی دوران نئے معاہدوں میں خریدار قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی کا تجارتی رئیل اسٹیٹ سیکٹر بھی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ ہوٹلوں میں قیام کی شرح معمول کے 90 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہ گئی ہے۔حالات کے پیش نظر ہوٹل انڈسٹری نے صارفین کو راغب کرنے کے لیے بھاری رعایتیں دینا شروع کر دی ہیں، اور پام جمیرہ جیسے علاقوں میں لگژری پراپرٹیز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ پر اس کے اثرات مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

    ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

    اپریل 8, 2026
    منی پور تشدد پر راہل کا مرکز پر حملہ

    منی پور تشدد پر راہل کا مرکز پر حملہ

    اپریل 8, 2026
    بھاجپا کا کھڑگے کے بیان پر جوابی  حملہ، معافی مانگنے کا مطالبہ

    بھاجپا کا کھڑگے کے بیان پر جوابی حملہ، معافی مانگنے کا مطالبہ

    اپریل 8, 2026
    آسام انتخابات: پولنگ سے قبل کھڑگے کا  ہیمنت شرما پر حملہ، بدعنوانی کے الزامات

    آسام انتخابات: پولنگ سے قبل کھڑگے کا ہیمنت شرما پر حملہ، بدعنوانی کے الزامات

    اپریل 8, 2026
    ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

    ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

    اپریل 8, 2026
    منی پور تشدد پر راہل کا مرکز پر حملہ

    منی پور تشدد پر راہل کا مرکز پر حملہ

    اپریل 8, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist