• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

شام میں قاسم سلیمانی کے ساتھی ایرانی کمانڈر ‘فضائی حملے میں ہلاک

ایران کی اسرائیل کو جواب دینے کی دھمکی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 27, 2023
0 0
A A
شام میں قاسم سلیمانی کے ساتھی ایرانی کمانڈر ‘فضائی حملے میں ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 26دسمبر /سماج نیوز سروس :ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو شام میں ایک سینیئر ایرانی کمانڈر کو مبینہ اسرائیلی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ سید رضی موسوی پاسداران انقلاب کے ایک ‘تجربہ کار فوجی مشیرتھے جنھیں دمشق کے جنوب مشرق میں سیدہ زینب کے علاقے میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا۔حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے بعد سے شام میں اسرائیلی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دمشق میں ایرانی سفیر حسین اکبری نے کہا ہے کہ موسوی ایرانی سفارتخانے میں کام کرتے تھے، وہ دوپہر دو بجے دفتر سے نکل کر گھر گئے جہاں ان پر اسرائیلی میزائل حملہ ہوا۔ایرانی میڈیا نے سیدہ زینب کے علاقے میں دھواں اٹھتے دکھایا اور بتایا کہ موسوی کو ‘تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اکبری کے مطابق موسوی کے گھر پر دوپہر تین بجے میزائل حملے کیا گیا اور دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ان کی لاش کے گھر کے باہر سے برآمد ہوئی۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس حملے کو اسرائیل کی ‘پریشانی اور ‘کمزوری قرار دیا ہے جس کی ‘قیمت ادا کرنی پڑے گی۔شام میں خانہ جنگی کے ابتدائی مراحل سے وہاں ایرانی سکیورٹی فورسز موجود ہیں۔ ان کی جانب سے صدر بشار الاسد کی حمایت کی گئی جب ان کے خلاف ملک میں ایک وسیع پیمانے پر بغاوت جاری تھی۔خیال ہے کہ موسوی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھیوں میں سے ایک تھے جنھیں امریکہ نے 2020 کے دوران ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیر جنرل کے رینک پر فائض موسوی شام میں القدس فورس کے تجربہ کار مشیران میں سے ایک تھے جنھوں نے قاسم سلیمانی کے ساتھ مل کر مزاحمتی کردار ادا کیا تھا۔تسنیم کے مطابق وہ شام میں پاسداران انقلاب کے سب سے سینیئر اہلکاروں میں ایک تھے۔ انھوں نے تہران اور دمشق کے درمیان روابط قائم رکھنے میں مدد کی۔ روئٹرز کے مطابق موسوی شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد میں رابطے برقرار رکھتے تھے۔ پاسداران انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ‘اس جرم کی قیمت چکانے پڑے گی۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے معاونین میں سے ایک ایرانی جنرل موسوی کو ‘بزدلانہ اقدام کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے مگر ‘ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ضروری اقدام کرے اور صحیح وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے۔اسرائیلی فوج نے تاحال اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے جو کہ غیر معمولی ہے کیونکہ اکثر اس کی جانب سے سرحد پار حملوں کے حوالے سے معلومات دی جاتی ہے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز کے ترجمان نے کہا کہ ‘میں غیر ملکی اطلاعات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔۔۔ اسرائیلی فوج پر ملکی سلامتی کے مفادات کے دفاع کی ذمہ داری ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا ارنا کے مطابق سید رضی موسوی کی ہلاکت پر تہران میں مذمتی ریلیاں نکالی گئی ہیں جن میں اسرائیل سے انتقام لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا لبنان میں ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروہ حزب اللہ نے بھی موسوی کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں ایران نے اسرائیل پر شام میں پاسداران انقلاب کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام لگایا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist