• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں رحلت پر عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے محمد مخبر کو ایران کا نیا عبوری صدر مقرر کر دیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 21, 2024
0 0
A A
ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں رحلت پر عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
Share on FacebookShare on Twitter

تہران :دنیا بھر کے مختلف ملکوں کے رہنماؤں کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی حکومت میں شامل قریبی اور اعلیٰ قیادت کے ہمراہ رحلت پر اظہار افسوس اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے ایرانی صدر کی موت کو ایرانی عوام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے انہیں ’روس کا سچا دوست‘ قرار دیا ہے جبکہ لبنان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔فلسطین تحریک حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ ’’اس بے پناہ نقصان‘‘ پر گہری تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے، حماس نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی کرنے پر ایرانی رہنماؤں کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ایک بیان میں کہا کہ ’انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ، ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمالی ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کی خبر ملی ہے۔‘ عراقی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم دعا گو ہیں کہ خدا ان کی مغفرت فرمائے، اور ان کے اہل خانہ اور پیاروں کو صبر عطا کرے۔‘
ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ایران کے صدر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے المناک انتقال پر میں گہرے دکھ اور صدمے میں ہیں، بھارت-ایران باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے، بھارت دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ’’کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال سے ہمیں شدید دکھ ہوا، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حادثے کے بارے میں سنا تو ایرانی حکام سے رابطہ کیا، ہماری وزارت دفاع اور ایمرجنسی اتھارٹیز نے پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہمیں اچھی خبر موصول نہیں ہوئی، خالق حقیقی صدر، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر جاں بحق ہونے والوں کی روح کو سکون دے۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر شدید اظہار افسوس کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور ایرانی صدر کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم، عراق کے وزیرِ اعظم، مالدیپ کے وزیرِ خارجہ سمیت دیگر ممالک کی اعلیٰ شخصیات نے بھی بیان جاری کیے ہیں۔یورپی یونین، متحدہ عرب امارات، قطر، شام، ملائیشیا، سپین اور لبنان کی قیادت نے بھی ایرانی صدر اور ان کے قریبی رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
دریں اثنا ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں رحلت کے بعد پیر کے روز ملک بھر میں پانچ دن تک سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے نائب صدر محمد مخبر کو حکومت کا نیا عارضی سربراہ مقرر کر دیا۔
محمد مخبر 50 روز کے اندر نئے انتخابات کروانے کے پابند ہیں۔ ایرانی آئین کے مطابق اب نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق اگر کوئی صدر اپنے دورِ اقتدار کے دوران نا اہل قرار دے دیا جاتا ہے یا پھر انتقال کر جاتا ہے تو سپریم لیڈر کی جانب سے تمام تر صورتحال کی تصدیق ہونے کے بعد نائب صدر اقتدار سنبھالتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist