ایران:ایران نے پیر کو شام کی خودمختاری کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی پناہ گاہ” نہیں بننا چاہیے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا، "شام کے بارے میں ہمارا اصولی مؤقف بالکل واضح ہے: شام کی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ اور شامی عوام کے لیے تباہ کن بیرونی مداخلت کے بغیر اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنا۔ انہوں نے مزید کہا، شام کو "دہشت گردی کی پناہ گاہ” نہیں بننا چاہیے۔